فیس بک اور ماضی کی تلخ یادیں

لندن (بی بی سی اردو) کسی سے تعلق توڑنا ایک انتہائی مشکل امر ہے، خاص طور پر فیس بک پر۔ اس سے ذیادہ جذباتی لمحات کوئی نہیں ہوتے جب آپ کو فیس بک پر اچانک کسی ایسی پوسٹ سے واسطہ پڑجائے جو آپ کو اپنے سابق محبوب کے ساتھ بیتے خوشگوار دنوں کی یاد دلا دے۔

اور یہ بات مزید تکلیف کا باعث ہوتی ہے جب اس محبوب کا خاندانی نام بھی تبدیل ہوچکا ہوتاہے۔

بہرحال، دنیا کے اس سب سے بڑے سوشل نیٹ ورک نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ کچھ ایسے ٹولز یا ذرائع متعارف کروارہا ہے جن کے ذریعے ماضی کی تلخ یادوں کو سامنے آنے سے روکا یا کم کیا جاسکے گا۔

اس وقت، اگر آپ یہ بھولنا چاہتے ہیں کی کوئی بھی مخصوص شخص اس دنیا میں کوئی وجود رکھتا ہے تو اس کے لیے آپ کو اسے ’ان فرینڈ‘ یا ’بلاک‘ کرنا پڑتا ہے۔

اور ایسا کرنے میں سب سے بڑی پریشانی یہ ہے کہ ان کو اکثر آپ کی اس حرکت کا علم ہوجاتا ہے۔ اور یقینا فیس بک پر کسی کو بلاک کرنا کوئی اچھا عمل نہیں سمجا جاتا۔

دنیامیں فیس بک پر تعلقات بڑی اہمیت کے حامل ہوتے جارہے ہیں۔ نیویارک کے ایک جج نے کہا ہے کہ طلاق کے سمن کے لیے فیس بک کا استعمال بالکل جائز ہے۔

فیس بک کے نئے ’بریک اپ ٹول‘ کے ذریعے آپ ان کے جانے بغیر ہی اس معلومات میں ترمیم کرسکتے ہیں جو آپ اپنے سابق محبوب سے چھپانا چاہتے۔

اس ٹول کے ذریعے آپ اپنے سابق محبوب کے لیے اپنی تصاویر، ویڈیوز اور پیغامات کو محدود کرسکتے ہیں

یہ ٹول صارفین کو مندرجہ ذیل اہم سہولیا ت فراہم کرے گا۔

اپنے سابق محبوب کو ’ان فرینڈ‘ یا ’بلاک‘ کیے بغیر ہی ان کے نام اور پروفائل پکچرز کو کم سے کم دیکھ سکیں گے۔ ان کی پوسٹ آپ کی نیوز فیڈ میں نظر نہیں آئیں گیں اور کوئی بھی نیا پیغام لکھتے ہوئے یا کچھ ٹیگ کرتے وقت فیس بک کبھی بھی ان کا نام تجویز نہیں کرے گا۔

آپ اپنے سابق محبوب کے لیے اپنی تصاویر، ویڈیوز اور پیغامات کو محدود کرسکتے ہیں۔

اپنے سابق محبوب کے ساتھ ماضی میں شیئر کی جانے والی تمام پوسٹوں میں ترمیم کرسکتے ہیں اور ان کے ساتھ ’ٹیگ‘ ہونے والی پوسٹوں سے اپنے آپ کو ’ان ٹیگ‘ کرسکتے ہیں۔

آج سے تقریبا دس سال قبل جب فیس بک کو پہلی مرتبہ کالج اور یونیورسٹیوں میں متعارف کروایا گیا تھا تو اس کا مقصد تعلقات کے پیغامات یا معلومات کی ترتیب رکھنا تھا۔ یہ ایک طرح کی ہلکی پھلکی ڈیجیٹل پارٹی تھی جس سے طالب علموں کا بہت سا وقت بچ جاتا تھا۔

لیکن اب ہم فیس بک پر اپنے تعلقات اور معاشقے کا اعلان کرتے ہوئے جھجکتے ہیں۔ آپ کو فیس بک پر کشیدہ تعلقات کے لیے لوگ ’پیچیدہ‘ کا انتخاب کرتے ہوئے شاذ ونادر ہی نظر آتے ہیں۔ اس کے بجائے لوگ ان موقعوں کی تصاویر یا معلومات ڈالنا پسند کرتے ہیں جو ذیادہ حقیقی اور ٹھوس ہوں، جیسے منگنی ہونا یا پھر بچےکی ولادت۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ یہ نیا ٹول دنیا بھر میں جلد ہی متعارف کروادیا جائے گا۔

فیس بک کی ایک پروڈکٹ مینیجر کیلی ونٹرز نے لکھا ہے ’یہ ٹول ہماری ان جاری کاوشوں کا ایک حصہ ہے جن کا مقصد ان لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے جو زندگی کے ایک مشکل دور سے گزر رہے ہیں۔‘

’ہمیں امید ہے کہ یہ اختیارات لوگوں کو فیس بک پر آسانی، سکون اور حواس کو قابو میں رکھتے ہوئے اپنے تعلقات ختم کرنے میں مدد کرسکیں گے۔‘

اگر آپ امریکہ میں موبائل فون استعمال کررہے ہیں تو آپ فوری طور پر ان اختیارات کا استعمال کرسکتے ہیں، یعنی کہ اپنے محبوب سے تعلق توڑ سکتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔