fbpx

چترال گرین گودام سے متاثرین کے لئے آئے ہوئے اشیاء واپس

چترال (نمائندہ خصوصی) حالیہ قدرتی آفات (سیلاب اور زلزلوں) سے متاثرہ ضلع چترال کے لئے آئے ہوئے امدای اشیاء جن میں گھی، آٹا، نمک اور جنریٹر شامل تھے بغیر کسی کو بتائے اور تقسیم کئے واپس کرلئے گئے۔ چترال گرین گودام کے ایک اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر ہمارے نمائندے کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کم از کم آٹھ ٹرک مزکورہ اشیاء کو لیکر یعنی  21 تاریخ اور کچھ ٹرک آج روانہ ہوگئے۔ چترال حالیہ زلزلے سب سے متاثرہ ضلعوں میں شامل ہے اور وزیر اعظم کے اعلانات کے بعد چونکہ لوگ نقدی امداد کے پیچھے لگے ہوئے تھے تو ان اشیاء کی خبر کسی کو نہ ہوئی اور گرین گودام سے انکو دوبارہ واپس کیا گیا۔ گرین گودام کے اہلکار کے مطابق ان اشیاء کے لانے کا مقصد ان کو پتہ نہیں تھا جب واپس جانے لگے تو پوچھنے پر گودام کے افسران نے ان کو بتایا کہ یہ متاثرین کے لئے تھا اور چونکہ کسی کو اس کی ضرورت نہیں ہے تو ہم یہ واپس بھیج رہے ہیں۔

اتنی بڑی مقدار میں فوڈ آئیٹم کا واپس کرکے چترالی عوام کے کو اندھیرے میں رکھا گیا اور کسی کو کانوں کان خبر بھی نہیں ہوئی ان اشیاء کو اگر مصرف میں لایا جاتا تو کئی متاثرین کی داد رسی ہوتی۔ اور کرایہ کی مد میں آنے والے آخراجات سے ہی کئی خاندانوں کی بحالی ممکن ہوتی۔ افسوس ہمارے معاشرے میں ضرورت مند کی مدد کرنے والے ادارے بہت کم ہی ہوتے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

إغلاق