سابق کمشنر سلطان وزیر کو پی پی پی میں شامل ہونے پر مبارکباد

محترم ایڈیٹر صاحب
میں آپ کے مؤقر برقیاتی روزنامے کی وساطت سے محترم سلطان وزیر صاحب کے پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے منظر عام پر آنے کو چترال کے درخشان مستقبل کا ضامن سمجھتے ہوئے موصوف کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہمارے علاقے میں کارزار سیاست میں درست معنوں میں سیاسی شعور رکھنے والے افراد کا فقدان ہے ۔ ماضی میں حقیقی معنوں میں سیاسی شعور رکھنے والے اہم سیاسی لیڈر اس میدان میں آئے جنہوں نے اپنے اثرو رسوخ کے بل بوتے پر حکومت پاکستان کی ایک پائی بھی اپنی ذات پر خرچ کرنے کو حرام سمجھا بلکہ قوم کی ہر ممکن مدکی کوششیں کیں لیکن وہ شخصیات ملک کے انتہائی نامساعد حالات اور کرپشن اور اقربا پرورہ کی بھرمار کی وجہ سے بہت ہی قلیل مدت کے لئے سیاسی اُفق پرچمکتی رہیں تاہم اپنے اعلیٰ اخلاقی اقدار ، اصول پسندی اور ہر قسم کی تعصب سے پاک سیاست کی وجہ سے آج بھی لوگوں کے دلوں میں راج کر رہے ہیں ۔ سرِ دست ہمیں ایسے ہی راہنماؤں کی ضرورت ہے جو اپنے دلوں میں عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتے ہوں ، ہر قسم کی تعصب سے پاک ہوں، قوم کا خون چوسنے والے نہ ہوں، اپنے دل میں انسانیت کی قدر رکھتے ہوں ، بے داغ ماضٰی کے مالک ہوں ، سچ بولنے والے ہوں ۔ ہم جب ان خوبیوں کو ایک ایک کرکے گنتے ہیں تو یہ تمام خوبیاں سلطان وزیر صاحب میں بدرجہ آتم نظر آتی ہیں۔ ہمارے علاقے میں اُن لوگوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جو پارٹی سے زیادہ شخصیات کی خوبیوں ، مہارتوں اور صلاحیتوں کو دیکھتے ہیں ۔ لہذا سلطان وزیر جس پارٹی میں شامل ہوں گے تو درج بالا خوبیوں کے پیروکارو پرستار تمام لوگ اُس پارٹی کو پسند کریں گے ۔ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ اگر سلطان وزیر اپنی کوئی پارٹی بھی بنانا چاہیں تو چترال میں ایک مُصلح اور ایک انسان دوست پارٹی وجود میں آسکتی ہے ۔ واضح رہے کہ ایڈیٹر کے نام خط میں جو کچھ بھی لکھا گیا اس کا اطلاق میری ذاتی رائے تک محدود ہے ۔

شمس الحق قمر گلگت

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔