آئی ٹی آر ڈی کالج چترال میں طلباء کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس )آئی ٹی آرڈی کالج چترال میں نئے داخل ہونے والے طلبا ء اور کورس مکمل کرکے فارغ ہونے والے طلباء کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب گزشتہ دن کالج میں منعقد ہوئی ۔ جس میں طلباء نے بھر پو ر انداز میں حصہ لیا۔ پروگرام کے مہمان خصوصی کرنل (ر) افتخار الملک تھے۔ پروگرام میں طلباء نے مختلف مذاحیہ خاکوں کے علاوہ شاعری اور ثقافتی پروگرام بھی پیش کئے۔ پروگرام کے آغاز میں ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد آیوب نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے ادارے کی کارکردگی پر روشنی ڈالی ۔ انھوں نے بتایا کہ آئی ٹی آر ڈی اپنی نوعیت کا پہلا ادارہ ہے جس میں سینکڑوں طلباء مختلف شعبوں میں ایسوسی ایڈ انجینئر نگ کی ڈپلومہ حاصل کرکے مختلف اداروں کے ساتھ منسلک ہوگئے ہیں۔ انھوں نے اس بات کا پھر اعادہ کیا کہ آئی ٹی آرڈی کالج طلباء کیلئے بہترین تعلیمی ماحول اور پریکٹیکل کی بہتر سہولت فراہم کرنے پر یقین رکھتا ہے۔ انھوں نے انجینئر ز کی بہترین فیکلٹی کو کالج کی پہچان قرار دیا۔ ۔ مہمان خصوصی نے پروگرام کے اخر میں سال کے بہترین طلباء میں میڈ ل اور شیلڈ تقسیم کی۔
مہمان خصوصی نے اپنے خطاب میں طلباء کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے اُن میں مذید نکھار پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ کرنل افتخار نے اپنی طرف سے کالج کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کا بھی اعادہ کیا۔ یاد رہے کہ یہ پروگرام طلباء انجمن کی طرف سے ترتیب دیا گیا تھا جس کے چیف ارگنائزر انجینئر جبران تھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔