بے قاعدگی میں ملوث افراد اور سرکاری اہلکاروں کے خلاف موثر کاروائی کی جائے۔ارندہ احتجاجی جلسے میں مقررین کا مطالبہ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے سرحدی علاقہ ارندو کے زلزلہ زدگان نے ضلعی انتظامیہ کے خلاف جلسہ منعقد کرتے ہوئے متاثرین کو سرکاری امداد سے محروم رکھے جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ ارندو کے متاثریں کا نام لسٹ میں دانستہ طور پر شامل نہیں کیا گیا جس سے عوام میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ ارندو بازار کے احاطے میں منعقدہ احتجاجی جلسے سے سردار محمد، ٹکا خان اور دوسروں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ متاثرین کے فہرستوں کی تیاری میں بے ضابطگی اور بے قاعدگی کی انتہا کردی گئی اور اقرباء پروری کا بازار گرم کیا گیا جس سے متاثرین محروم ہوگئے اور غیر مستحق افراد کو امداد مل گئی جوکہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ اس بے قاعدگی میں ملوث افراد اور سرکاری اہلکاروں کے خلاف موثر کاروائی کی جائے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔