ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل،ہیڈکوارٹر جغور نے فائنل جیت لیا

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ڈسٹرکٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ہیڈکوارٹرجغور ٹیم نے ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد زرگراندہ فٹ بال ٹیم کو پینلٹی کک میں ایک گول سے شکست دے کرفائنل جیت لیا۔ گورنمنٹ ہائی سکول کے گراونڈ میں کھیلی گئی اس فائنل میچ میں مقررہ وقت کے دوران دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اور گول برابر رہے جبکہ اضافی وقت میں بھی کوئی ٹیم برتری لے جانے میں کامیاب نہ ہوسکی جس کے نتیجے میں پانچ پانچ پینلٹی کک کے ذریعے ہار جیت کا فیصلہ ہوا۔ ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے اس موقع پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے اور کہاکہ چترال میں فٹ بال کا مسقبل بہت ہی شاندار ہے جہاں نوجوانوں میں فٹ بال کا بے حد ٹیلنٹ موجود ہے۔ انہوں نے ونر ٹیم کو دس ہزار رروپے اور رنر اپ ٹیم کو پانچ ہزار کا خصوصی انعام دیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔