پی وائی او اورپی ایس ایف چترال کے زیر اہتمام مخدوم امین فہیم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس )چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں پی ایس ایف ، پی وائی او چترال کے زیر اہمتام مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم کی وفات پر تعزیتی اجلاس منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے پی وائی او کے صدر قاضی وقار اقبال ، جنرل سیکرٹری سجاد اخون اورپیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع چترال کے صدراوریوتھ کونسلر کلیم اللہ نے کہا کہ مخدوم امین فہیم نے جمہوریت اورپیپلز پارٹی کے لئے لازوال قربانیاں دیں ۔ انہوں نے ہمیشہ امریت کے خلاف علم بغاوت بلند کیا ۔آپ نے ہمیشہ پی پی پی کو منظم کرنے اوربھٹو کے نظریے کو آگے بڑھانے کے لئے دن رات ایک کرکے یہ ثابت کر دیا کہ وہ بھٹو کے سچے سپاہی تھے ۔آپ ایک عظیم لیڈر تھے ۔پاکستان پیپلز پارٹی اورجمہوریت کے استحکام کے لئے آپ کی لازوال قربانیوں کو تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ اس موقعے پر مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کے لئے دعاکی گئی ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔