زلزلہ متاثرین میں امداد کی عدم تقسیم ؛ دروش میں احتجاجی دھرنا ایک ہفتے سے جاری

دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس) دروش میں زلزلہ متاثرین نے امدادی چیکو ں کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر دروش بازار میں دھرنا دیا جو کہ پچھلے تقریباً ایک ہفتے سے جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دروش اور ملحقہ مختلف گاؤں کے بڑی تعداد میں زلزلہ متاثرین نے امدادی چیکوں کی تقسیم میں بے قاعدگیوں کے خلاف احتجاج کے طور پر دھرنا دئیے ہوئے ہیں۔احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پاکسان نواز شریف نے اعلان کیا تھا کہ متاثرین کی دوبارہ آباد کاری کی جائے گی اور اس ضمن میں کثیر رقم جاری کئے گئے مگر امدادی چیکوں کی تقسیم میں بے قاعدگیاں کی گئی ہیں ، کئی متاثرین کے نام درج نہیں، اور کئی متاثرین کے نام درج ہونے کے باجود انہیں امدادی رقم سے محروم رکھا گیا ہے جوکہ قابل مذمت ہے۔ احتجاجی مظاہرین کی نمائندگی کرتے ہوئے صلاح الدین طوفان، عبدالباری، حسن محمد اور حاجی محترم شاہ وغیرہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ متاثرین کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلوک روا دکھے ہوئے ہے، قوم کو بتایا جائے کہ کس کے کہنے پر متاثرین کے نام لسٹوں سے غائب کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت وزیر اعظم پاکستا ن سے عوام کو بد ظن کیا جارہا ہے جوکہ افسوسناک امر ہے کیونکہ وزیر اعظم اپنے اعلان میں تمام متاثرین کو امداد فراہم کرنے کی بات کی تھی جبکہ یہاں پر انتظامیہ والے سارا کچھ الٹ پلٹ کرکے اپنے مرضی چلا رہے ہیں جسکی وجہ سے عوام میں شدید ناامیدی اور بے بسی پھیل چکی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو ہر صورت میں امدادی رقم فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے درخواست گزاروں سے بیان حلفی لینے کو بھی نا مناسب قرار دیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔