حالیہ زلزلے میں متاثرین کے ساتھ ڈپٹی کمشنر چترال کا کردار قابل تحسین ہے۔نذیر احمد صدر آئی ایس ایف چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) نذیر احمد صدر آئی ایس ایف چترال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرک میں حالیہ زلزے میں ڈپٹی کمیشنر چترال کا کردار قابل تحسین ہے ۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم نوجوانانِ چترال اور پاکستان تحریک انصاف ضلع چترال کے کارکنان اور قائدین ڈی سی چترال اُسامہ واڑئچ کی خدمات ، دیانت داری ،فرض شناسی اور عمران خان کے وژن کے عین مطابق بلاتفریق مصیبت زدہ عوام کی خدمت میں دن رات ایک کرکے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔اُنہوں نے کہا کہ ماضی میں چترال انتظامیہ میں چند ایک افسروں کے علاوہ باقی سب افیسرز عوام چترال کی بلاتفریق خدمت کرنے سے قاصررہے۔ہم اُمید کرتے ہیں کہ ڈی سی چترال اسامہ وڑایچ کی زیرنگرانی چترال میں ہم بہت جلد تبدیلی محسوس کریں گے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کے کارکنان اور نوجواناں چترال رضاکارانہ طورپر ڈی سی چترال کے دست بازو بن کر کام کرنے کے لئے تیار ہیں ۔اُنہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کہ بعض مفاد پرست عناصر کو چترال کی ترقی سے زیادہ اپنی ذاتی مفادات عزیز ہیں۔ ماضی کی طرح وہ عناصر اپنے ذاتی مفادات کی خاطر چترالی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ لیکن اگر اس بار بھی ایسی سرگرمیاں ترک نہیں کی گئی توپی ٹی آئی چترال کے کارکناں اور نوجوانانِ چترال ایسے عناصر کاڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔