چترال میں ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام یوم انسداد بد عنوانی اور آگہی واک کا اہتمام

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلعی نائب ناظم چترال مولانا عبدالشکوراور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالغفارنے کہا ہے کہ کرپشن نے معاشرے کی بنیادوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے اور اس ناسور سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں کو مل کرجہاد کرنے پر کمربستہ ہونا چاہئے تاکہ وطن عزیز سے اس کا خاتمہ ہوسکے اور یہاں ترقی وخوشحالی کا دور شروع ہوسکے۔ بدھ کے روز ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ ہائی سکول چترال میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کرپشن کے اسباب اور ان کے معاشرے پر منفی اثرات پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔ اس موقع پر چترال کے معروف دانشور مولانا قاضی سلامت اللہ اور ڈسٹرکٹ خطیب مولانا فضل مولیٰ ،لکچرر مفتی ضیاء الحق نے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں بدعنوانی کے اثرات اور اس پر قابو پانے کیلئے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں صوبائی حکومت کے مختلف محکمہ جات کے ضلعی سربراہان کی عدم شرکت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالغفار نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ بعدمیں ایک آگہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت ایڈیشنل ڈی۔ سی نے کی جوکہ مختلف راستوں سے ہوتا ہوا سیکرٹریٹ روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔