محکمہ تعلیم چترال کے مردانہ سکولوں میں 63سیکنڈری سکول سائنس ٹیچرز کی تعیناتی۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)محکمہ تعلیم چترال کے مردانہ ہائی وہائیر سیکنڈری سکولوں 17ایس ایس ٹی بیالوجیکل سائنسI،37ایس ایس ٹی فیزیکل سائنسIIاور9ایس ایس ٹی جنرل کی تعیناتی عمل میں آئی ہے۔اس تقرری کے ساتھ ضلع چترال کے تمام سکولوں میں سائنس ٹیچر کی کمی کا مسئلہ حل ہوگیا ہے اور ہر ہائی وہائیر سیکنڈری سکول کو فزکس،ریاضی اور بیالوجی ،کیمسٹری کے مضامین پڑھا نے کے لئے دو علیحدہ علیحدہ سائنس ٹیچر مل گئے ہیں۔ان امیدواروں نے فروری 2015میں این ٹی ایس کا امتحان پاس کئے تھے۔لیکن پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے وجہ سے ان کی تقرری میں تاخیر ہوگئی تھی۔اعلامیے کے جاری ہونے کے ساتھ ہی امیدواروں میں خوشی کی لہر پیدا ہوگئی اور وہ اپنے مختص سکولوں میں چلکر چارج سنبھال لیئے۔ان تمام امیدواروں میں اپنے مخصوص مضامین میں ماسٹر کی ڈگریاں ہیں اور بعض ایم۔فل بھی ہیں۔اعلیٰ تعلیم یافتہ اساتذہ کی تقرری کے ساتھ یہ توقعات وابستہ ہیں کہ وہ گورنمنٹ سکولوں کے معیار تعلیم میں اضافے کا باعث بنیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔