تجار یونین چترال کا ہنگامی اجلاس،ڈی سی چترال اسامہ احمد وڑائچ کے تبادلے کا مطالبہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)تجار یونین چترال کا ہنگامی اجلاس زیر صدارت صدر تجار یونین حبیب حسین مغل جامع مسجد چترال میں ہوا جسمیں تجار کابینہ اور دکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی چترال اسامہ احمد وڑائچ کی طرف سے چترال بازار میں تجاوزات کے نام پر دکانداروں کو ہراسان کرنے کی پرزور مذمت کی گئی اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ فوراً دوکانوں میں لگائے گئے نشانات جلد از جلد مٹائیں۔اجلاس سے صدر تجار یونین حبیب حسین مغل نے کہا کہ ایک طرف لواری ٹاپ بند ہے اور لواری ٹنل سے ٹرکوں کی آمدرفت پر پابندی لگائی ہے ۔جس کی وجہ سے چترال کے دوکاندار پریشانی سے دوچار ہیں،پہلے سیلاب پھر زلزلہ بہ شمول دکاندار سب متاثر ہوئے اور اب ڈی سی کی صورت میں تیسرا عذاب نازل ہوا ہے جو کہ چترالی عوام کی خدمت کی بجائے پُرامن ماحول اور سکون کو بربادکررہا ہے جو کہ مرکزی اور صوبائی حکومت کے لئے پریشانی کا باعث بن رہا ہے۔اُنہوں نے کہا ڈی سی چترال 40سال پرانا مسئلہ اُٹھا کر عوام کو ہراسان کرنے کی کوشش کررہے ۔اُنہوں نے کہا 1982میں سڑک کی توسیع کے لئے حکومت نے دوکانداروں سے جو زمین لی تھی وہ سڑک میں شامل کی گئی اور سڑک کے دونوں اطراف جو گندہ نالی بنی ہے وہ بھی عوامی نالے ہے جو کہ ابپاشی کے لئے استعمال ہورہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ڈی سی چترال نے چترال کے بازروں میں دوکانوں کے اندر نشانات لگاکر غیر قانونی کام اور چترال کے شریف اور معززدکانداروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔اُنہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سرکاری سڑک کی پیمائش کے کاغذات سامنے لائے تاکہ پتہ چلے کہ تجاوزات کہاں کہاں اور کس نے کی۔اُنہوں نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک سے پُرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ جلد از جلد ڈی سی چترال کوٹرانسفر کیا جائے ورنہ چترال میں امن وامان کا مسئلہ پیدا ہوجائیگا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ چترال سکاؤٹ کے کمانڈنٹ کرنل نظام الدین نے چترال کے لوگوں کی بھرپور خدمت کی ہے عوام اور تاجر اُن سے خوش ہے،کمانڈنٹ چترال نے بائی پاس روڈ کی بلیک ٹائپنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔جس پر ہم تجار یونین اُنہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ڈی پی او چترال بھی اپنی فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں نہ اُن کے وجہ سے دکاندار کو ہراسان کیا گیا نہ اُن کے عملہ کی طرف سے۔اُنہوں نے کہاکہ موجودہ ڈپٹی کمشنر اپنی انتظامی کمزریوں کو چھپانے کے لیے تجار اور عوامِ چترال کو مختلف حوالوں سے تنگ کررہاہے ۔صدر حبیب حسین مغل نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک پر چترال کے تاجر برادری کا بھرپور اعتماد ہے ۔اُن کہ ہمدردی چترالی عوام کے ساتھ ہیں ۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ ڈی سی چترال کو جلد ازجلدتبدیل کرکے چترال کے پرُامن ماحول کو خراب ہونے سے بچائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔