بلین ٹریز سونامی،دروش فارسٹ سب ڈویڑن ساؤتھ کا کلکٹک میں فیز ٹو کا ڈپٹی کمشنر چترا ل کے ہاتھوں افتتاح

دروش ( نمائندہ چترال ایکسپریس) محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا کی جانب سے شروع کردہ ایک ارب درخت لگانے کی مہم(بلین ٹریز سونامی) صوبے میں جنگلات کی تعداد میں اضافے، ماحولیاتی الودگی کے خاتمے اور صوبے کو سرسبز وشاداب بنانے کا ایک عظیم الشا ن منصوبہ ہے۔اس منصوبے کے تحت ضلع چترال میں گزشہ سال 176 ہیکٹر رقبے پر پودے لگائے گئے ہیں جبکہ اس سال تین ہزار ہیکٹر زرقبے پر پودے لگانے کا پروگرام جاری ہے۔ اس منصوبے کیلئے محکمہ جنگلات اور عوامی اشتراک سے نرسریاں قائم کی جائیں گی جہاں بیس لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ اس سلسلے میں دروش فارسٹ سب ڈویڑن ساؤتھ کا کلکٹک میں فیز ٹو کا ڈی سی چترال اسامہ احمد وڑائچ کے ہاتھوں شجرکاری کا افتتاح ہوا جہاں ڈپٹی کمشنر چترال نے اپنے ہاتھوں سے پودا لگایا اور دعا کی۔ اس تقریب میں ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر سلیم مروت ، عمیرنواز فارسٹ آفیسر ساؤتھ، محکمہ جنگلات کے دیگر حکام کیساتھ ضلعی انتظامیہ کے دوسرے عہدیداران بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر چترال سلیم مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نہ صرف اس منصوبے سے جنگلات کی کمی پر قابو پایا جاسکے گا بلکہ ماحولیاتی اثرات سے بھی صوبے اور خاص کر ضلع چترال کو بچانا ممکن ہوگا۔ اس سے گرین جابس کے مواقع حاصل ہوجائیں گی جس سے خواتین، بزرگ شہری اور نوجوان مستفید ہونگے۔ اس سے جنگلات کی تناسب میں ۲فیصد تک کا اضافہ ہوگا۔ بلین ٹریز سونامی منصوبے کے تحت ایک سے بیس ہیکٹر زمین رکھنے والے زمینداروں کو چھ ہزار تک میوہ دار اور جنگلی پودے فراہم کئے جائیں گے اور ایک گڑھے کے حساب سے پندرہ روپیہ بھی دیا جائیگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔