fbpx

مسلم لیگ(ن)تحصیل تورکہو کے زیر اہتمام شاگرام میں کارنر میٹنگ ،سینکڑوں افراد کا مسلم لیگ (ن) میں شمولیت

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)مسلم لیگ(ن)تحصیل تورکہو کے زیر اہتمام شاگرام میں کارنر میٹنگ ،سینکڑوں افراد نے مسلم لیگ (ن) میں
شمولیت اختیار کرلی۔گذشتہ روز پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ضلعی صدرسید احمد خان اور پارٹی ترجمان نیاز اے نیازی ایڈوکیٹ نے تورکہو کا دورہ کیا۔جہاں پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں چترال کو ایک خوشحال،ترقی یافتہ اور جدید ضلع بنانے کے لئے کوشاں ہے۔اُنہوں نے کہا کہ چترال کو تاجکستان روڈ کے ذریعے وسطیٰ ایشیائی ممالک سے جوڑا جارہا ہے۔ضلعی صدر نے کہا کہ چترال کو گندم میں سبسڈی دینے کے عمل پر غور ہے۔مسلم لیگ (ن) تحصیل تورکہو کے صدر آمان اللہ خان ودیگر نے اپنے خطاب میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا سیلاب اور زلزلہ کے مشکل وقت میں دودفعہ چترال کا دورہ کرنے اور متاثرین کیلئے مالی امداد کے اعلان پر اُن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔جلسے کے شرکاء نے ڈپٹی کمشنر چترال کا تورکہو کا دورہ کرنے اور کھلی کچہری لگانے کا مطالبہ کیا۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

0 Reviews

Write a Review

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

إغلاق