انٹی کرپشن سرکل آفس چترال کے زیرنگرانی مختلف محکموں میں مالی بے ضابطتگیوں پر تحقیقات کرنے کے دوران 6,96,32925 روپے ملکی خرانے میں جمع۔

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)رپورٹ کے مطابق، محکمہ انٹی کرپشن سرکل آفس چترال کے زیرنگرانی جنوری 2015 سے لیکر دسمبر 2015 تک مختلف محکموں میں مالی بے ضابطتگیوں پر تحقیقات کرنے کے دوران 69632925 روپے ملکی خرانے میں دوبارہ جمع کیے گئے۔ جبکہ حالیہ سال محکمہ انٹی کرپشن کے ڈائریکٹر ضیا ء اللہ خان طورو کے دورہ چترال کے موقع پر 5 دیگر بد عنوانی کے درخواستوں پر کاروائی ہو رہی ہے ۔ ان کیسز پر کاروائی مکمل ہونے تک محکمہ انٹی کرپشن کے زیر نگرانی آنے والے سال میں مزید حکومت کے خزانے میں لوٹی ہوئی دولت جمع ہو گی۔رپورٹ کے اس کا کریڈٹ ضیاء اللہ خان طورو ڈایکٹر انٹی کرپشن KPK ،صوبائی حکومت اور انٹی کرپشن سر کل آفس چترال کے ذمہ داران کو جا تا ہے ۔ جو کہ حکومت کی لوٹی ہوئی رقم کو دوبارہ قومی خزانے میں جمع کرنے میں اپنا فرض منصبی ادا کر رہے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔