کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی،جہاں بھی سرکاری اراضی پر تجاوزات کی گئی ہے اُنہیں ہرصورت مسمار کیا جائیگا۔دپٹی کمشنر چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)ڈی سی چترال اُسامہ احمد واڑائچ نے جمعرات کے سہ پہر چترال بازار کا معائنہ کیا موقع پر اُنہوں نے پی آئی اے چوک میں چند دکانوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ یہ دکانیں تجاوزات میں شامل ہے جن کے مالکان کو نوٹس دیئے گئے ہیں اان تجاوزات کوہر صورت میں ہٹایا جائیگا اور باقی دکانوں کا بھی تسلی کرکے جہاں بھی تجاوزات ہوئے ہیں اُنہیں بھی ہر صورت میں مسمار کیا جائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ ہم عوام کی خدمت کے لئے یہ مہم چلارہے ہیں۔کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہوگی۔ہم ٹھوس شواہد کے بناء پر کاروائی کرینگے۔اُنہوں نے موقع پر موجود دکانداروں کو کہا کہ وہ ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔بغیر ثبوت کے وہ کوئی کاروائی نہیں کرینگے، ہم نے بازار میں غیر معیاری اور دو نمبر کاروبار کرنے والوں کے خلاف بھی مہم شروع کی ہیں ۔میری کسی کے ساتھ کسی قسم کی زاتی دشمنی نہیں ہم قانون کے مطابق کاروائی کرینگے۔اُنہوں نے اپنے بات پر قائم رہتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کے پاس دکانوں کے کاغذات (سندات)موجود ہیںتو پیش کریں۔ڈپٹی کمشنر اسامہ واڑائچ نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں جن کا کوئی بھی مسئلہ ہووہ براہ راست مجھ سے رابطہ کریں۔ چترال میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں ناجائز اضافے کے بارے میں اُنہوں کہا کہ ان عناصرکا نوٹس لے کے اُن کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔اس موقع پراُن کے ساتھ اے اے سی عبدلاکرام بھی موجودتھے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔