تجاوزات کے خلاف کاروائی؛ دروش میں معروف ہوٹل کے حصے منہدم کر دئیے گئے

دروش (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے تجاوزات کے خلاف مہم کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلا ت کے مطابق ڈپٹی کمشنر چترال کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد نے تجاوزات کیخلاف مہم کا آغاز کرتے ہوئے دروش میں معروف ہوٹل ’’گرانڈ گالا‘‘ کے کچھ حصوں کو منہدم کر دیا۔ اس سلسلے میں جمعرات کے روز اسسٹنٹ کمشنر بشارت احمد کی سربراہی میں خصوصی کاروائی کی گئی اور تجاوزات کے زمرے میں آنے والے ’’گرانڈ گالا‘‘ کے حصوں کو منہدم کر دیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشارت احمد نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرچترال اسامہ احمد وڑائچ کی خصوصی ہدایت پر تجاوزات سمیت ناقص صفائی ، گرانفروشی اور زائدالمعیاد اشیاء کے فروخت کے خلا ف بھرپور مہم کا آغاز کردیا گیا ہے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ انہوں نے کہا اس آپریشن میں کسی کے ساتھ رعایت نہیں برتی جائیگی اور نہ ہی کسی کیساتھ ناانصافی ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔