پی آئی اے اورگولدور چوک میں کئی دکانداروں نے رضاکارانہ طور پر دکانوں کے بعض حصوں کو گرادینے کا کام شروع کردیا۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) ضلعی انتظامیہ کی طرف سے چترال بازارمیں تجاوزات ہٹانے سے متعلق مہلت کے خاتمے کا دن قریب آنے پر گولدور چوک میں کئی دکانداروں نے رضاکارانہ طور پر دکانوں کے بعض حصوں کو گرادینے کا کام شروع کردیا۔ ڈپٹی کمشنر چترال کے نام تحریر کردہ درخواست میں انہوں نے کہاہے کہ وہ نشاندہی کردہ حصوں کو خود مسمار کررہے ہیں۔ اس موقع پر لیویز فورس کے صوبیدار میجر مقبول بھی موجود تھے۔ درین تجاوزات کو ہٹانے کے سلسلے میں تجار یونین اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان رضامندی پیدا کرنے کے لئے ضلعی ناظم کا تشکیل کردہ کمیٹی تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس، ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر صاحب نادر ایڈوکیٹ، چیمبر آف کامرس کے صدر سرتاج احمد خان ، چترال ٹو سے ضلع کونسل کے رکن ریاض احمد دیوان بیگی اور پریس کلب کے صدر محکم الدین پر مشتمل کمیٹی نے اپنا کام تیز کردیا ہے اور ڈی۔ سی چترال اسامہ احمد وڑائچ اور تجار یونین کے عہدیداروں سے ملاقاتوں کے کئی راونڈ مکمل کرلئے جبکہ اس سلسلے میں ضلع ناظم کو حتمی رپورٹ پیش کردیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔