دروش میں کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سیمنار اور واک کا انعقاد/عمائدین اور پولیس اہلکاروں کی شرکت

دروش( نمائندہ چترال ایکسپریس) اتوار کے روز دروش میں کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے ایک سیمینار اور بعد ازاں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا جسمیں علاقے کے عمائدین ،ویلج ناظمین و نائب ناظمین، جنرل، یوتھ اور کسان کونسلرزکے علاوہ پولیس افسران اور اہلکاروں نے شرکت کیں۔ تفصیلات کے مطابق یو این ڈی پی کی معاونت سے غیر سرکاری ادارے پارٹسپیٹری رورل ڈویلپمنٹ سوسائٹی( PRDS)نے چترال میں کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے پراجیکٹ کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کمیونٹی اور پولیس کے درمیان فاصلوں کو کم کرکے مشترکہ اقدامات کو تقویت دینا ہے۔ اس پراجیکٹ کے تحت دروش میں کمیونٹی پولیسنگ فورم قائم کی گئی ہے جو کہ پراجیکٹ کے مقاصد کے حصول کے سلسلے میں کام کریگی۔کمیونٹی پولیسنگ فورم دروش کی طرف سے دروش پولیس کے تعاون سے منعقد اس سیمینار کی نظامت فورم کے کوآرڈنیٹر ارشاد عالم مکرر نے کی جبکہ پراجیکٹ کے کوآرڈنیٹر آصف رضا نے اس سیمینار کے مقاصد بیان کئے اور شرکاء سے تجاویز مانگے۔ سیمینار سے قاری جمال عبدالناصر ، مولانا احتشام الحق ،ممبر ضلع کونسل شیر محمد، حیدر عباس، حاجی محمد شفاء وغیرہ نے خطاب کیا جبکہ اور کمیونٹی پولیسنگ کے حوالے سے مختلف تجاویز پیش کیں۔مقررین نے مختلف جرائم بالخصوص منشیات پر کنٹرول کرنے پر زور دیتے ہوئے اپنی طرف سے ہر قسم تعاون کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کی لعنت نے معاشرے بالخصوص نوجوان نسل کو تباہ کر رہی ہے اور اس نا سور سے چھٹکارا حاصل کرنے میں کوئی کوتاہی نہیں برتنی چاہئے۔ مقررین نے اس سلسلے میں مختلف تجاویز پیش کیں ۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایس ڈی پی او دروش ظفر احمد نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر جرائم پر قابو پانا ممکن نہیں اور ڈی پی او چترال کی ہدایت پر منشیات کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ہر قسم کے جرائم کے خلاف موثر انداز میں کاروائی کر رہی ہے اور اسمیں مزید بہتری لائی جائیگی۔ بعد ازاں شرکاء نے ایک واک میں شرکت کی جو کہ سی اینڈ ڈبلیو ریسٹ ہاؤس سے شروع ہو کر دروش بازار چوک میں اختتام پذیر ہوئی۔ دروش بازار چوک میں واک کے شرکاء سے قاری جمال عبدالناصر نے مختصر خطاب کرتے ہوئے آج کے اس سیمینار اور آگاہی واک کے مقاصد پر روشنی ڈالی اور عوام کی طرف سے کمیونٹی پولیسنگ فورم کیساتھ ہر قسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ کمیونٹی پولیسنگ فورم کے کوآرڈنیٹر ارشاد مکرر نے سیمینار اور واک میں شرکت کرنے پر عمائدین اور بلدیاتی ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔