محصولات کیلئے مقررہ اہداف کے حصول کیلئے کسی قسم کی تاویلات قابل قبول نہیں۔میاں جمشید الدین کاکا خیل

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس )خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکاٹیکس کنٹرول میاں جمشید الدین کاکا خیل کی زیر صدارت پیر کے روز پشاور میں محکمہ کی کارکردگی میں پیش رفت پر نظرثانی سے متعلق ماہانہ اجلاس منعقد ہوا جسمیں سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن خیبر پختونخوا اورڈائریکٹر جنرل ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد ناصر خان کے علاوہ تمام ای ٹی اوز نے شرکت کی۔اجلاس میں تمام اضلاع کے محصولات کیلئے دئیے گئے اہداف کے حصول کا تفصیلی جائزہ لیا گیاجس میں اکثریت کے محصولات کی وصولیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اس موقع پر اجلاس کے شرکاء سے باتیں کرتے ہوئے صوبائی وزیر میاں جمشید الدین کاکا خیل نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں اہداف کے حصول کے حوالے سے کسی قسم کی تاویلات قبول نہیں کی جائینگی لہذا تمام ای ٹی اوز اپنی ریکوری کو بہتر بنانے میں کسی قسم کی مصلحت کو آڑے نہ آنے دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلچر کو فروغ دینے کیلئے بڑے نادہندگان کے ساتھ متعقلہ ای ٹی اوز ذاتی طور پر اجلاس کا انعقادکریں جس کے نہایت اچھے نتائج برآمد ہونگے۔ ڈی جی نے تجویز دی کہ آئندہ اجلاس میں بقایا جات اور کرنٹ محصولات کا علیحدہ علیحدہ رپورٹ پیش کریں۔اس موقع پر ای ٹی اوز کی طرف سے ان کے محکمانہ فرائض میں حائل مشکلات اور مسائل پر بھی بات چیت ہوئی اور بتایا گیا کہ ملازمین کی ترقی اور عملہ کی کمی پورا کرنے کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔اجلاس میں محکمہ کے کارکردگی کو مزید فعال بنانے کیلئے ڈی جی ایکسائز نے کئی تجاویز بھی پیش کیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔