عوامی سطح پر کنزیومرکورٹ سے متعلق آگہی مہم چلائی جائے۔عبدالکریم

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے کنزیومر کورٹ کو مزید فعال بنانے کیلئے ٹھوس اور عملی اقدامات اٹھائے ہیں۔یہ بات انہوں نے پیر کے روز پشاورمیں محکمہ صنعت میں کنزیومر رائٹ ایکٹ سے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری انڈسٹریز ڈاکٹر آفتاب اکبر درانی ،ڈائریکٹر انڈسڑیز اخونزادہ انور سید ، کنزیومر کورٹ کے جج صاحبان کے علاوہ متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔اجلاس میں کنزیومر کورٹ کے ذریعے صوبے کے عوام کو زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے سے متعلق تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر معاون خصوصی عبدالکریم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ اشیائے خورد و نوش،تیل کے نرخوں کے علاوہ ان تمام روزمرہ اشیاء جو عوام کے استعمال میں ہوں میں عوام کو ریلیف دیں تاکہ حکومت کے اس ایکٹ سے وہ بھرپور استفادہ حاصل کرسکیں۔انہوں نے کہا کہ عام شہری کو اس ایکٹ کے ذریعے بااختیار بنایا گیا ہے جو صرف ایک ای میل کے ذریعے محکمہ انڈسٹریز کنزیومر کورٹ میں اپنی شکایات مفت درج کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں 17جج کنزیومر کورٹ میں تعینات ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر عوامی شکایات پر فوری عمل درآمد کرکے ان کے حق کا تحفظ کرتے ہیں

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔