Chitral Express

Chitral's #1 Online News Website in Urdu | Politics, Sports, Islam

(رُموز شادؔ ) New Year منانا کیسا ہے؟

(تحریر۔۔(ارشاد اللہ شادؔ ۔۔بکرآباد چترال)

میری تحریر کو پڑھنے سے پہلے میں آپ کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ اس کو ایک قصہ سمجھ کر نہ پڑھا جائے بلکہ اللہ سے کیا ہوا اپنا وعدہ یاد کریں ، آپ بحیثیت مسلمان لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ پڑھ کر اللہ سے وعدہ کرتے ہوں کہ زندگی کی ہر حالت میں آپ کے حکموں کو نبی کریمﷺ کے طریقوں کے مطابق پورا کرونگا۔ یہ وعدہ نہ بھولئے گا کیونکہ ایک دن اللہ کے سامنے حاضر ہونا ہے۔اور شاید میری یہ ادنیٰ سی کوشش سے اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کے اندر سویا ہوا جذبہ بیدار کردے جو اس وقت میرے دل میں تڑپ رہا ہیں۔
جب اسلام ایک دین کامل ہے تو ضروری ہے کہ اس نے اپنے پیروکاروں کو تمام انفرادی و اجتماعی ضروریات کیلئے کامل و اتم تعلیم بھی دی ہو اور جب یہ دین آخری ہے تو ضروری ہے کہ اس کی تعلیم اور شارع کی عملی سنت ہر عہد، ہر زمانے ، ہر حالت ، اور ہر مشکل کیلئے رہنما و کفیل ہو ۔ ہمارا ایمان یہ ہے کہ یہ دین اسلام کامل و اتم دین ہے اور اسلام نے ہماری تمام اجتماعی و قومی معاملات کا لائحہ عمل بتایا ہے مگر پھر یہ کیا ہے کہ ہم نئی نئی راہوں اور طریقوں کی جستجو میں حیران و سرگرداں ہے ، اور غیروں کی نقالی کرنا چاہتے ہیں ۔ ذیل میں چند قرآنی آیات مع حدیث درج ہیں۔۔۔
اے مسلمان تیرے لئے کفّار کے طریقے میں کامیابی نہیں بلکہ’’ بے شک تمہارے لئے اللہ کی رسول ﷺ کی زندگی ایک بہترین نمونہ ہے ‘‘ ( سورۃ احزاب ۔ آیات ۲۱ ۔پارہ۲۱ )
حدیث!!’’ جس نے جس قوم کے ساتھ مشابہت اختیار کی وہ قیامت کے دن انہی کے صف میں کھڑا کر دیا جائے گا‘‘
( ابو داؤد حدیث ۴۰۳۱،، باب کتاب اللباس۔ راوی۔۔ابن عمرؓ)
(۔۔عیسوی سال کی مبارکباد دینا صحیح نہیں۔۔)
مسلْہ۔۔
مسلمانوں کیلئے ہجری سال مقرر ہیں اور اسی سے ہمارے اسلامی تشخص کا اظہار ہوتاہے ، عیسوی سال عیسائیوں کا ہے اور وہی اس کی آمد پر خوشیاں مناتے ہیں ، بعض مسلمان جہالت اور نا سمجھی سے خوشیاں مناتے ہیں ، لہذا تمام مسلمانوں کو تنبیہ کی جاتی ہے کہ اپنا اسلامی تشخص برقرار رکھنے کیلئے ہجری سال اپنائیں ۔ اپنے حساب و کتاب کا دارومدار اسی کے مطابق رکھیں ۔
( فتاؤیٰ حقانیہ، جلد ۲ ، صفحہ ۷۵ )

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

Copyright © All rights reserved. | Newsphere by AF themes.