fbpx

شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی شیرینگل نے ایم اے /ایم ایس سی ،بی ایڈ، بی پی ایڈ اور ڈی پی ایڈسیشن 2015کے نتائج کا اعلان کردیا۔

چترال( نمائندہ خصوصی ) شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی نے مختلف مضامین میں ایم اے کے سالانہ امتحان برائے2015کے نتائج کا اعلان کرادیاہے۔اعلامیے کے مطابق مختلف مضامین کے امتحانات میں مجموعی طور پر2550امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے کل1761امیدوار کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 69% رہا۔تفصیلات کے مطابق ایم اے عربی میں رول نمبر1867 سائرہ ناز دختر شیرزادہ نے 805 لیکر پہلی ، رول نمبر2402 اسغدخان ولدموسیٰ خان 801نمبر لیکر دوسری اور رول نمبر 1666محمداسحاق ولدمحمدشفیق نے787 نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کیا، ایم اے انگلش میں رول نمبر1900 مریم شفیق دخترمحمدشفیق نے 641 لیکر پہلی ، رول نمبر2712مشعل عالم دختر شیرعالم خان نے 600نمبر لیکر دوسری اور رول نمبر 2557شازیہ رحمٰن دختر عبدالرحمٰن نے 588نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی،ایم اے ہسٹری میں رول نمبر2300 شفیق احمد ولدزرمست خان نے 681 لیکر پہلی ، رول نمبر2325غلام سرور ولد غازی خان نے 597نمبر لیکر دوسری اور رول نمبر 2692زاہدہ سلطان دختر سلطان عامرنے 551نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، ایم اے اسلامیات میں رول نمبر1619قاری حافظ گل زادہ نے 901نمبر لیکر پہلی ، رول نمبر1627ضیاء الرحمٰن ولد سیدالرحمٰن نے 871نمبر لیکر دوسری اور رول نمبر 2024محمدانورالحق ولدعبدالحق نے 832نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کیا، ایم اے پشتو میں رول نمبر1601شہاب الدین ولدقیام الدین نے 847نمبر لیکر پہلی ، رول نمبر1813احمدخلیل ولدگل فراز خان نے 667نمبر لیکر دوسری اور رول نمبر 1817نعیم الدین ولد عباس خان نے 660نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کیا، ایم اے اُردومیں رول نمبر2291 جاوید علی خان ولد احمدسفید خان نے 708نمبر لیکر پہلی ، رول نمبر2374 طارق اللہ ولد زیب اللہ جان نے 697نمبر لیکر دوسری اور رول نمبر2551بی بی فاطمہ دختر شیر محمد نے 635نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کیا، ایم اے سیاسیات میں رول نمبر2036داوود احمد ولد محمد گل نے 710نمبر لیکر پہلی ، رول نمبر 2043 عرفان احمد ولدفضل احمد نے694نمبر لیکر دوسری اور رول نمبر 1623سراج الدین ولدعبدالودودنے 678نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کیا، ایم اے معاشیات میں رول نمبر2578 صفورہ گل دختر عثمان نوازنے 746نمبر لیکر پہلی ، رول نمبر1882حسیبہ ہادی دخترعبدلہادی نے 722نمبر لیکر دوسری اور رول نمبر 2576زینب بی بی دختر پناہ علی خان نے 685نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کیا اور ایم اے انٹر نیشنل ریلیشنزمیں رول نمبر2054بشریٰ ناصر دختر ناصر خان نے 701نمبر لیکر پہلی ، رول نمبر2053نور الٰہی ولد عبدلباری اور رول نمبر2292خالد بن ولی ولد عبدل ولی خان نے 635, 635 نمبر لیکرمشترکہ طور پر دوسری اور رول نمبر 2366زوہیب حسن ولد محمد حسن نے 630نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کیا،اعلامیے کے مطابق مختلف شعبوں کے امتحانات میں مجموعی طور پر769امیدواروں نے حصہ لیا جن میں سے کل527امیدوار کامیاب قرار پائے، یوں کامیابی کا مجموعی تناسب 68.53% رہا۔تفصیلات کے مطابق بی ایڈ میں سالک ڈگری کالج شاگرام کی طالبہ ساجدہ سلطان دختر میروزیر خان نے رول نمبر515کے تحت 796نمبر لیکر پہلی ،چترال کال آف ایجوکیشن چترال کی طالبہ نرگس ایوبی دخترمیراعظم خان نے رول نمبر252کے تحت 791نمبر لیکر دوسری اور چترال ماڈل کالج چترال کی طالبہ نبیلہ عطاء دختر عطاء اللہ خان نے رول نمبر161کے تحت 781نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی، بی پی ایڈ میں تریچمیر کالج ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل کالج زرگراندہ چترال چھاگئی یعنی اس کالج طالبہ شاہینہ گل دخترزارگلاب نے 640نمبر لیکر پہلی، سید دیدار شاہ ولدطریقت شاہ نے 600نمبر لیکر دوسری اور اسی کالج کے محمدحسن ولدپناہ خان نے 596نمبر لیکر تیسری پوزیشین حاصل کیا یوں تینوں پوزیشنیں اسی کالج کے حصے میں آئیں۔ جبکہ ڈی پی ایڈ میں بھی تریچمیرایجوکیشن اینڈووکیشنل کالج چترال کا پلہ بھاری رہا یعنی اس کالج کے طالبعلم مہتاب احمد ولدفدامحمدنے702نمبر لیکر پہلی ، دیرکالج آف سائنسز کی طالبہ عندلیب دختر نذیر محمد نے 697نمبر لیکر دوسری جبکہ تریچمیرایجوکیشن اینڈووکیشنل کالج چترال کی طالبہ فرزانہ عامر دخترامیرحمزہ نے 693نمبر لیکر تیسری پوزیشن حاصل کی۔اعلامیے میں مزید کہاگیاہے کہ مذکورہ امتحان کے اندربننے والے یوایف ایم کیسز کی سماعت مورخہ 6جنوری 2016کو مین کیمپس شیرینگل میں ہوگی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

متعلقہ خبریں/ مضامین

اترك تعليقاً

إغلاق