لاسپور کے عوام کی حوصلہ افزائی کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں اور فلاحی اداروں کا شکریہ۔(ایس اے ڈی سی ڈبلیو او)

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس ) شندور ایریا ڈیولپمنٹ، کنزرویشن اینڈ ویلفیئر آرگنائزیشن (SADCWO) کی کابینہ اور صدر شاہ خان قریشی، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی شاہ مرزا اور جماعتی خان نے زلزلہ متاثرین کی مدد کیلئے شندور ویلی کے اندر لاسپور کے عوام کی حوصلہ افزائی کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں اور فلاحی اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایک مشترکہ اخباری بیان میں ساڈکو کے عہدیداران نے FOCUS، CRS، USAID، Concern World Wide، CAD، فدا فاؤنڈیشن، AKRSP، اسلامک ریلیف، امن فاؤنڈیشن، عمران خان فاؤنڈیشن، ہلال احمر پاکستان، AKPBS، AKHS، کراچی ریلیف ٹرسٹ اور WFP کا خاص طور پر شکریہ ادا کیا ہے۔ جنہوں نے مصیبت کے موقع پر آفت زدہ علاقے میں موسم کی شدت کے باوجود دن رات کام کیا۔ اور عوام کی دلجوئی کی۔ اخباری بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے۔ کہ بحالی کے کام میں ان غیر سرکاری تنظیموں کا تعاون اسی طرح جاری رہے گا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔