پیپلز پارٹی کے بانی قا ئد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 88th سالگرہ PYO کے زیر اہتمام جوش و جزبے سے منائی گئی

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال میں پیپلز پارٹی کے بانی قا ئد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 88th سالگرہ PYO کے زیر اہتمام جوش و جزبے سے منائی گئی ۔اس موقع پرPYOضلع چترال کے سینئر نائب صدر محمد شفع اور جنرل سیکر یٹری وسیم سجاد اخون نے کہا کہ قائد عوام شہید ذولفقار علی بھٹو نے پاکستان میں بسنے والے تمام لوگوں کو ایک جیسے حقوق دئے اور اپنا حق مانگنے کا طریقہ بھی سکھا یا ۔اُنہوں نے پاکستان کو 73کے آئین کے علا وہ ایٹم بم ،ایچ ایم سی ٹیکسیلہ،پورٹ قاسم ،پاکستان اسٹیل میلز جیسے منصوبے دے کر پاکستان کو مثالی ملک بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔اُنہوں نے کہا شہید ذوالفقار علی بھٹو آج زندہ نہیں مگر بھٹو ازم کا فلسفہ اور نظریہ زندہ ہے۔نظریہ سا کت پانی جیسا نہیں ہوتا سچے افکار کا بہاؤ وقت کے ساتھ جاری رہتا ہے ۔اس لئے آج کی قومی ضرور یا ت کو پورا کرنا بھی بھٹو ازم ہے۔شہید قا ئد عوام کے انہی افکار میں عوام کی خوشحالی اور اسودگی پنہان ہے۔ہم شہید بھٹو کو ان کی جدوجہد اور لا زوال قر بانیوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔اور غیر طبقاتی نظام کے قیام تک ان کی جدو جہد کو جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔