سنولیپر ڈ فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نہروں کی مرمت کیلئے چیک تقسیم

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)سنولیپرڈ فاؤنڈیشن پاکستان کی طرف سے چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نہروں،تباہ شد پائپ لائن آبپاشی اورپینے کے پانی کی پائپ لائن کی مرمت کے لئے 12لاکھ روپے کاچیک تقسیم کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سنولیپرڈ فاؤنڈیشن پاکستان(SLF)محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوانے چترال گول کمیونٹی ڈیولپمنٹ اینڈکنزرویشن ایسوسی ایشن وی سی سی گولدورنہر،مقامی آبادی کوغذی نہر،موری پائین کی تباہ شدہ پائب لائن آبپاشی،درونگاغ کی تباہ شدہ نہر،کمیونٹی ڈیولپمنٹ اینڈکنزرویشن ایسوسی ایشن وی سی سی جنگ بازارواٹرسپلائی اسکیم کے نمائندوں کو مرمت کے لئے 12لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر چیف کنزرو یٹر وائلڈلائف خیبرپختونخوا صفدرعلی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مرمت کے حوالے سے محدود فنڈزدے رہے ہیں کمیونٹی اپنی طرف سے ایک کمیٹی تشکیل دیگی جوادارے کی مشاورت سے کام کوپایہ تکمیل تک پہنچانے اورائندہ اس کی مرمت کابھی ذمہ دارہوگااورہمارے ادارے کے لوگ وقتافوفتاکام کاجائز ہ لے گی اورضروری تکینکی معاونت فراہم کریگی۔انہوں نے کہاکہ سنولیپرڈ فاؤنڈیشن پاکستان ایک غیرسرکاری اورغیرمنافع بخش رجسٹرادارہ ہے ،جس کا نصب العین پاکستان میں برفانی چیتے اوردیگر جنگلی حیات کاحفاظت ہے ۔یہ پروگرام خصوصاً برفانی چیتے اوراس کی مسکن کی حفاظت کے لئے ایس ایل ایف ،محکمہ جنگلی حیات اورمقامی آبادی کی مشترکہ کاوشوں کے نتیجے پرعمل پذیرہوچکاہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم جنگلی حیات کی بات کرتے ہیں لوگ ناراض ہوتے ہیں جانواروں کی بات کرتے ہیں انسانوں کی نہیں،قدرتی وسائل کی بات کرتے ہیں مگرجنگلی حیات اورجنگلات کی پرواہ نہیں کرتے ہیں عبادت کرتے ہیں مگراللہ تعالی کی مخلوق کاخیال نہیں رکھتے ہیں ۔اس موقع پر کنٹری ڈائریکٹرایس ایل ایف ڈاکٹرعلی نواز،ڈی ایف او فارسٹ سلیم مروت،سرورشاہ،(ر)پروفیسر رحمت کریم بیگ،حسین احمداوردیگر مقریرین نے بھی جنگلا ت اورجنگلی حیا ت کی حفاظت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔