لواری ٹنل سے سفری مشکلات؛ڈپٹی کمشنر چترال کا سخت اقدام/ٹنل شیڈول پر عملدرآمد کی یقین دہانی

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) لواری ٹنل انتظامیہ کی طرف سے ٹنل سے سفر شیڈول کی مسلسل خلاف ورزی اور اس نتیجے میں عوام کو درپیش مشکلات کے بعد بالآخر ضلعی انتظامیہ چترال نے سخت موقف اپنایا ۔ تفصیلات کے مطابق اعلان شدہ شیڈول یعنی جمعہ اور منگل کے روز 12بجے سے 6 تک عام سفر کے لئے اجازت پر عملدرآمد نہ کرنے اور اس نتیجے میں سینکڑوں مسافروں کو درپیش شدید مشکلات کے بعد ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ نے ٹنل انتظامیہ کو سخت اقدام کے لئے متنبہ کر دیا اور اس سلسلے میں معاملات کو حتمی طور پر طے کرنے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد کو خصوصی طور پر لواری ٹنل بھیجا ۔ اس حوالے سے ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی طر ف سے لواری ٹنل کے ذمہ داروں کو آگاہ کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے اعلان کردہ شیڈول پر ہر حال میں عملدرآمد یقینی بنائی جائے بصورت دیگر ضلعی انتظامیہ سخت ایکشن لے گی جس میں ٹنل کے ذمہ داروں کے خلاف MPOکے تحت کاروائی کی جائے گی جسکے بعد پراجیکٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر ذمہ داروں کو جیل کی ہوا کھانی پڑیگی۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر دروش نے بتایا کہ ٹنل انتظامیہ کے ساتھ گفت وشنید کے بعد انہوں نے تحریری یقین دہانی کی ہے آئندہ ہر صورت میں شیڈول پر عملدرآمد کیا جائیگا اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائیگی

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔