لواری ٹنل تحریک کمیٹی کے وفد کا دورہ لواری ٹنل/انتظامیہ کے اقدام کی تعریف

دروش( نمائندہ چترال ایکسپریس) لواری ٹنل سے عوام کو سفری سہولیات کے حوالے سے دروش کے لواری ٹنل تحریک کمیٹی کے وفد نے جمعہ کے روز لواری ٹنل کا دورہ کیا اور انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ تفصیلات کے مطابق اس عوامی وفد جسمیں قاری جمال عبدالناصر، ممبر تحصیل کونسل قاضی قسوراللہ، قاری مبارک خان، مولانا محمد شاہ اور قاری فضل حق شامل تھے، نے لواری ٹنل کے مقام پر مسافروں کے ساتھ ہونے والے زیادتیوں کا جائزہ لینے اور اس سلسلے میں لائحہ عمل طے کرنے کی غرض سے گذشتہ (جمعہ) روز لواری ٹنل کادورہ کیا۔ وفد نے اس موقع پر ٹنل کے مقام پر موجود مسافروں سے گفتگو کی اور وہاں مشکلات سے آگاہی حاصل کی۔ وفد نے جمعہ کے روز شیڈول پر عملدرآمد ہونے پر مسرت کا اظہار کیا اور اس سلسلے میں کوششیں کرنے پر ڈپٹی کمشنر چترال ، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور ڈی پی او چترال اور ضلع دیر بالا کے انتظامیہ کاشکریہ ادا کیا کہ انہوں نے چترال کے پسماندہ، غریب اور قدرتی آفات سے متاثرہ عوام کے مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے اقدامات اٹھائے۔ وفد نے موقع پر موجود اسسٹنٹ کمشنر دروش بشارت احمد کی کارکردگی کو بھی سراہا۔ وفد کے اراکین نے پشاور سے دروش پہنچنے والے مسافروں سے بھی ملاقات کی جنہوں نے جمعہ کے روز شیڈول پر عملدرآمد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ درایں اثناء دروش میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفد کے اراکین نے کہا کہ ٹنل انتظامیہ اور سامبو کمپنی والوں نے چترال کے مسافروں کے ساتھ نہایت نا انصافی اور بد سلوکی کا بازار گرم کر رکھا تھا اور آج ہمارے دورے کا مقصد حالات کا مشاہدہ کرکے اس سلسلے میں لائحہ عمل ترتیب دینا تھا تاہم ہمیں خوشی ہوئی کہ چترال کے اعلیٰ حکام نے اس سلسلے میں مناسب قدم اٹھا لیا ہے جسکی وجہ سے مسافروں کو ریلیف مل گئی۔ انہوں نے مطالبہ کہ اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے اور شیڈول پر عملدرآمد کو سختی کیساتھ یقینی بنایا جائے۔وفد کے اراکین نے ڈسٹرکٹ دیر بالا کے انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا کہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔