چترال پولیس کا شکریہ: عرفان اللہ جان

دروش ( نمائندہ چترال ایکسپریس) : دروش کے گاوں شاہ نگار میں آتش زدگی کا ایک واقعہ پولیس کی مستعدی اور بروقت کاروائی سے وقوع پذیر نہ ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق دورش انسٹیٹوٹ آف کمپیوٹر اینڈ ٹیکنکل ایجوکیشن (ڈی آئی سی ٹی) کے ڈائریکٹر عرفان اللہ جان اپنے گھر میں رات کو سو رہے تھے کہ کسی نے دروازے پر دستک دی اور کافی دیر بعد جب عرفان صاحب بیدار ہوئے تو دروازے پر پولیس اور دیگر افراد کو دیکھا او ان کو بتایا گیا کہ ان کے مکان میں آگ لگی ہوئی ہے۔ پولیس کے جوان مستعدی سے گاوں کے افراد کے ساتھ ملکر آگ پر قابو پالیا گیا اور گھر کو معمولی نقصان پہنچا۔ دراصل پولیس موبائیل ٹیم رات کو حسب معمول گردش کر رہی تھی تو انہوں نے آگ کے شعلے اور آگ دیکھی اور اس جانب بڑھ گئے اور بروقت کاروائی کرکے قیمتی جانوں سمیت کڑوڑوں کے املاک کو نظر آتش ہونے سے بچا لیا۔

ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے عرفان اللہ جان نے پولیس اور علاقے کے مکینوں کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی بروقت کاروائی سے ان کے جان اور املاک بچ گئے

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔