تحصیل ناظم چترال کے خلاف عدم اعتماد کی افواہیں۔یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں/مولانامحمد الیاس

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) جمعیت علماء اسلام تحصیل چترال کے امیر اور تحصیل ناظم چترال مولانامحمد الیاس نے انکے خلاف عدم اعتماد کے حوالے سے میڈیا میں آنیوالے خبروں کوقیاس آرائیوں پر مبنی قرار ددیتے ہوئے کہا بعض عناصر افواہوں کے سہارے سیاست کرتے ہیں۔ جمعیت علماء اسلام تحصیل چترال کے کابینہ کا ایک ہنگامی اجلاس کے دوران میڈیا سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مولانامحمد الیاس نے کہا کہ تحصیل کونسل کے اندر اراکین کے ساتھ باقاعدہ مشاورت کی جارہی ہے اور اسمیں کوئی دو آراء نہیں کہ ہم ایک دوسرے کا خیال رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ غلط فہمیاں پیدا ہوئی تھیں جنہیں دور کیا گیا تھا اور ایک بار پھر میڈیا کے ذریعے افواہیں پھیلانے والے کیا چاہتے ہیں وہ انہیں معلوم نہیں۔ یاد رہے کہ چند روز قبل تحصیل چترال کے ممبران نے مولانا محمد الیاس کے حوالے سے ایک مراسلہ جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام کے راہنماؤں کو ارسال کیا تھا جسکے بعد ذرائع کے مطابق یہ مسئلہ گفت وشنید سے حل کیا گیاتھا اور اراکین تحصیل کونسل کے اے ڈی پی کے حوالے شکایات بھی دور کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے خبروں کو پھیلا کر تحصیل ناظم مولانا محمد الیاس کو دباؤ میں لانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ وہ مخصوص سیاسی قوتوں کے آگے سر تسلیم خم کر لیں کیونکہ اسوقت تحصیل ناظم نہایت متحرک کردار ادا کررہے ہیں اور انکا یہی متحرک کردار بعض عناصر کے آنکھوں میں کھٹک رہی ہے اور انہیں جی حضوری والے شخص کی ضرورت ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔