چترال سے ایک ذہین اورباصلاحیت غریب طالب علم کو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکالرشپ دیا جائے گا۔

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال میں باصلاحیت اور ذہین طلبہ کو اعلیٰ تعلیم کے حصول میں مدددلانے کا ادارہ ROSEچترال اور کراچی کے ایک مخیر اہل خیر فراست شاہ کے درمیان مفاہمتی یادداشت طے پاگئی جس کی رو سے ہر سال چترال سے ایک ذہین اور باصلاحیت غریب طالب علم کو یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے اسکالرشپ دیا جائے گا۔ روز چترال کے چیرمین ہدایت اللہ نے مقامی میڈیا کو بتایاکہ یہ پچاس ہزار روپے مالیت کی اس اسکالرشپ کو حیات الضیاء کے نام سے دیا جائے گا اور اس کے لئے چناؤ فراست شاہ خود ان لائن انٹرویو کے ذریعے کریں گے جبکہ اس کے لئے مناسب وقت پر اشتہار ROSEادارہ اپنے ویب سائٹ اور فیز بک(facebook.com/rosechitral) کے ذریعے کرے گی۔ ہدایت اللہ نے کہاکہ فراست شاہ نے چترال کے اعلیٰ تعلیم یافتہ طبقے کے لئے ایک مثال قائم کی ہے جس سے سبق لیتے ہوئے انہیں بھی اس میدان میں آگے آتے ہوئے غربت اور جہالت کے خلاف کوشش میں اس ادارے کا معاون بنیں۔ دریں اثناء پشاور میں قائم پروفیشنل اکیڈمی آف کامرس (PAC)نے ROSE کے ساتھ ایک مفاہمتی یادداشت (ایم او یو)پر دستخط کی ہے جس کے مطابق چترال سے تعلق رکھنے والے طالب علموں کو C.Aاور ACCAکی فیسوں میں پچاس فیصد رعایت ٹیوشن فیسوں میں دیا جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ اس ایم او یو کا اطلاق اس سال سے ہوگا۔ اسی طرح اوکاڑہ ضلعے میں بھی کئی سماجی تنظیموں کے ساتھ بھی اس سلسلے میں میٹنگ منعقدکی جس پر انہوں نے چترال جیسے پسماندہ اور دورافتادہ علاقے میں اعلیٰ تعلیم کی حوصلہ افزائی میں ہر ممکن مدد دینے کی یقین دہانی کرائی۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔