ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد واڑیچ کے نام کھلا خط

ریشن پولو گروانڈ میں تجاوازت کا مسئلہ

محترم ڈپٹی کمشنر صاحب 30اکتوبر1969کے مطابق ریشن پولو گراونڈ تحمیناً 5چکوروم ہے جوکہ 755فٹ لمبا درمیان میں 90فٹ چوڑا اور 50فٹ مہتر کے بیٹھنے کے لئے مختص تھی۔مگر وقت گذرنے کے ساتھ لوگوں نے پولو گراونڈ میں تجاوزات کیے اور اب گراونڈ کا ایک بھی حصہ 90فٹ نہیں اور 50فٹ کی بھی نام ونشان نہیں۔جناب والا ریشن پولو گراونڈ چترال کا تاریخی پولو گراونڈ ہے اس پولو گراونڈ میں1895میں انگریزوں سے جنگ بھی ہوئی ہے۔ریشن کے لوگ کھیل سے محبت کرنے والے لوگ ہیں خاصکر کے پولو سے۔ریشن میں اب بھی مہنگائی کے اس دور میں 18گھوڑے موجود ہیں۔اور ریشن سے تعلق رکھنے والے کھیلاڑی چترال بارڈر پولیس،چترال پولیس اور چترال سکاؤٹس میں بہترین کھیل پیش کرتے آرہے ہیں۔آنجناب اور تحصیل انتظامیہ نے پولو گراونڈ سے تجاوازت ہٹانے کا حکم دیا ہے مگر مسئلہ یہ ہے کہ تحصیل انتظامیہ تجاوزات کرنے والوں کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔جس پر ہمیں بالکل اعتماد نہیں۔ہم پولو پلیئر،شائقین پولو اور ریشن کے یوتھ آپ ڈپٹی کمشنر چترال سے گذارش کرتے ہیں کہ ریشن پولو گراونڈ کو30اکتوبر 1969کے سند کے مطابق کریں۔اور خود ہی اپنی آنکھوں سے پولو گراونڈ کو دیکھیں اور نگرانی کریں۔ ہمیں تحصیل انتظامیہ پر کوئی اعتماد نہیں۔

پولو پلیئر ز،شائقین پولو بذریعہ یوتھ کونسلرانیس الرحمن ریشن چترال

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔