زلزلے اور سیلاب سے تباہ شدہ بمباغ کی طرف بھی نظر کرم کیا جائے۔معززین علاقہ کا پریس کانفرنس

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے مقام بمباغ کے لوگوں نے صوبائی حکومت ، ضلع ناظم چترال اور مختلف این جی اوز سے پُر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ زلزلے اور سیلاب سے تباہ شدہ بمباغ کی طرف بھی نظر کرم کیا جائے ۔ اور فوری طور پر بمباغ ایریگیشن چینل اور پائپ لائن کو بحال کیا جائے ۔ تاکہ علاقے کے لوگ ہجرت کرنے سے بچ سکیں ۔ چترال پریس کلب میں ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علاقے کے معززین قاضی بشیراللہ ، عبد اللہ المعروف جان ، مولانا فیض جلال ،یوتھ کونسلر شہزادہ عمر جیلانی ، زمبولہ خان وغیرہ نے کہا ۔ کہ گذشتہ سیلاب میں بمباغ بُری طرح تباہ ہوئے ۔ بمباغ نہر اور آبنوشی سکیم کا کوئی نام و نشان نہیں رہا ۔ جس کی وجہ ربیع اور خریف کی فصلیں نہ ہو سکیں ۔ اور اپر چترال میں مختلف پھلدار باغات کے حوالے سے یہ مشہور گاؤں پانی کی نایابی سے بنجر علاقے میں تبدیل ہو گیا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ افسوس کا مقام یہ ہے ۔ کہ حکومت اور غیر سرکاری اداروں نے ریلیف کے نام سے چترال کے تمام متاثرہ لوگوں کی مدد کی ۔ لیکن یہ واحد متاثرہ گاؤں ہے ۔ جس میں کسی ادارے نے بھول کر بھی متاثرہ خاندان کے ساتھ مدد نہیں کی ۔جبکہ علاقے کی حالت اس حد تک پہنچ چکی ہے ۔ کہ لوگ ہجرت کرنے پر مجبور ہو چکے ہیں ۔ اورسب سے زیادہ امداد کے مستحق بن گئے ہیں ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ امدادی اداروں کا طریقہ کار ہر گز یہ نہیں ہونا چاہیے۔ کہ جہاں ایک ادارہ امداد تقسیم کرے تو تمام ادارے اُنہی لوگوں کو نوازتے ر ہیں ۔ اور دیگر متاثرین کو مکمل طور پر نظر انداز کریں ۔ یہ انتہائی طور پر زیادتی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا ۔ کہ بمباغ کے لوگ بھی مدد کے مستحق ہیں ۔ اس لئے اُن کو بھی ریلیف میں حصہ دیا جائے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔