یو تھ ونگ جماعت اسلامی چترال کا قیام ، وجیہ الدین جماعت اسلامی یوتھ ونگ چترال کے پہلے ضلعی صدر منتخب

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) اتوار کے روز امیر جماعت اسلامی چترال مولانہ جمشید کے زیر صدارت میں دفتر جماعت اسلامی میں یوتھ ونگ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں جماعت اسلامی یوتھ ونگ کا قیام کا فیصلہ ہوا اور کابینہ تشکیل دی گئی ۔اجلاس میں امیر جماعت اسلامی کی موجودگی میں متفقہ طور پر وجیہ الدین کو جماعت اسلامی چترال کا ضلعی صدر منتخب کیا گیا اور اس کے ساتھ ضلعی کابینہ کے ارکان کا بھی انتخاب کیا گیا ۔نو منتخب ضلعی کابینہ کے ارکان کے نام : فضل رحیم جان نائب صدر، نوید احمد بیگ جنرل سیکریڑی ، عرفان عزیز فنانس سیکریڑی ۔ عبد العزیز انفارمیشن سیکریڑی ، حق نواز ٹریننگ کوارڈینیٹر، سمیع الحق بلڈ سیکریڑی، کوارڈنیٹر عمران ، عبد الوہاب سپورٹس سیکریڑی، اور سمیع اللہ جائینٹ سکریڑی۔اجلاس کے آخر میں امیر ضلع نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ یوتھ ونگ کے قیام کا مقصد نوجوانوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے جس سے نوجوان اپنے صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔ نو منتخب ضلعی کا بینہ تحصیل و یو سی کی سطح پر تنظیم سازی کے مہم کا بھی آغاز کیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔