چترال بازار میں کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لئے حکومت فوری اقدامات اٹھائے۔نادر خان نائب ویلج ناظم بلچ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال بازار میں کوڑا کرکٹ ڈالنے کے لئے حکومت فوری اقدامات اٹھائے اور دکاندار برادری کوڑا کرکٹ بازار کے نالیوں میں نہ ڈالے۔کیونکہ کہ بازار کے نالیاں بار بار بند ہونے کی وجہ سے سرکاری روڈ کو نقصان پہنچ جاتا ہے اور عوام بھی متاثر ہوتے ہیں۔نادر خان نائب ناظم بلچ چترال نے ایک اخباری بیان میں چترال انتظامیہ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میرے خیال کے مطابق حکومت بازار کے ہرچوک میں ایک ایک ڈسٹ بین لگانے کا بندوبست کریں تاکہ یہ مسئلہ آسانی سے حل ہوجائے۔اور انتظامیہ کو فوراًبازار کے دونوں اطراف نالیوں کے اوپر لوہے کا جال لگانا چاہیئے کیونکہ آئے دنوں نالوں میں موٹر سائیکل سوار اور دیگر راہگیر گرتے ہیں جس کے وجہ سے جانی نقصان کا اندیشہ ہے۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔