ریشن پولو گروانڈ میں تجاوزات کےسلسلے میں ڈی سی چترال کے دورے پر عمائدین علاقہ،پولو شائقین اور یوتھ کا ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) گذشتہ دنوں ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد واڑایچ نے ریش پولو گراونڈ کا دورہ کیا .
یوتھ ،علاقہ عمائدین اور شائقین پولو کی
تحفظات کو مدنظر رکھتے ہوئے نقشے کے مطابق پولو گروانڈ سے تجاوزات ہٹانے پر علاقے کے نوجوانان نے انتہائی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے ۔ایک اخباری بیان میں یوتھ کونسلر انیس الرحمن نے کہا کہ علاقے کے لوگ اُمید کرتے ہیں کہ ڈپٹی کمشنر چترال تجاوزات کا معاملہ صرف اور صرف سند اور قانون کے مطابق حل کرائیگے۔ اُنہوں نے ریشن پولو گراونڈ کے لئے ڈی سی چترال کی طرف سے ایس آر ایس پی کے پراجکیٹ سی ڈی ایل ڈی کیطرف سے رقم مختص کرنے کے وعدے کا خیر مقدم کیا اور تحصیل انتظامیہ کو پولو گراونڈ کے بارے احکامات اورمارچ میں اس پولو گراونڈ میں سب ڈویژن چترال اور سب دویژن مستوج کے مابین میچ رکھنےپر خوشی کا اظہار کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اپنی کوششوں سے مرکزی،صوبائی حکومت اور این جی اوز کے زریعے مذکورہ
پولوگراونڈ کو مثالی گراونڈ بنانے کے لئے خصوصی فنڈ زفراہم کریں۔کیونکہ اب صرف سب ڈویژن مستوج اور ریشن پولو گراونڈ میں پولو کھیلی جاتی ہے۔پونی اور کوشٹ پولو گراونڈ پر حکومت کی طرف سے رقم خرچ ہوئی ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ریشن کے پولو پلئیر اور نوجوانان کی یہ بھی خواہش ہیں کہ ہمارے پولو گراونڈ کے اندر تجاوزات کا مسئلہ سنداور قانون کے مطابق ہو تاکہ ہم اپنے پولو گراونڈ کا نام اُسامہ احمد واڑیچ پولو گراونڈ کے نام پر رکھےاُنہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہیں کہ ڈپٹی کشمنر چترال اُسامہ احمد واڑیچ ریش پولو گراونڈ کو قانون اور سند کے مطابق حل کرکے ریش پولو پلئیر،عوام خاص کرکے نوجوانان علاقہ کا دل جیتیگے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں نوجوانان ریشن،شایقئن پولو اورعمائدین ریشن کی طرف سے سے ریش پولو گراونڈ میں تجاوزات کے بارے میں ڈپٹی کمشنر چترال کو درخواست کی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر چترال نے کاروائی کرتے ہوئے ریشن پولو گراونڈ کا دورہ کیا

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔