(آر ۔آئی ۔سی ۔ایچ)پراجیکٹ کے تعاون سے چترال لوک گیتوں کی ریگارڈنگ

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس)DADRSسوسائٹی چترال جوکہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی اور ثقافتی ورثے کی ترقی کے لئے کام کرتی ہے اس کے ذیلی ادارہ (آر ۔آئی ۔سی ۔ایچ)پراجیکٹ کے تعاون سے چترال لوک اور پرانے گیت مثلاً اشروجنگ،یارمن حمین،یارخونوحکیمو دنی،لوک ژور،نان دوشی اورنانوبیگال کوآڈیواورویڈیوریکارڈنگ کی صورت میں محفوظ کرنے کی کوشش کی ہے اورآنے والے نسلوں کے لئے آگاہی کاپروگرام ہوگا۔ اس حوالے سے ایک ثقافتی پروگرام ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا جس میں چترالی موسیقی کے نامور گلوکار اور موسیقاروں نے شرکت کی۔ثقافتی پروگرام کے موقع پر DADRSسوسائٹی کے صدر اعجاز علی شاہ نے کہاکہ صوبائی حکومت خیبرپختونخوا ثقافتی ورثے کی احیاء کاپروگرام محکمہ ثقافت کے زیراہتما شروع کیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اس ثقافتی شوکامقصدکھوار کے کچھ ایسے قدیمی گیتوں کوریکارڈکرکے آنے والی نسل تک پہنچاسکیں۔کھوارموسیقی کے مشہورنام منصورعلی شباب،ستازنوازآفتاب عالم آفتاب ،جیرکین جیسے مشکل فن کے ماہرمحمدولی خان ولی اوردمامہ کے فن میں یکتامنورشاہ رنگین اپنے فن کاخوبصورت مظاہرہ کرتے ہوئے ان تمام دُھنوں کوسننے والوں تک پہنچاتے ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں ثقافت کے حوالے سے بھرپورکام شروع کی ہے جس سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے ہم چترال کے قدیمی گیتوں کومحفوظ کرکے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پر آفتاب عالم آفتاب نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ کھوارموسیقی کودوبارہ زندہ کرنے کے حوالے سے منصورعلی شباب کانا م ہمیشہ سنہری حروف سے لکھاجائے گا۔آج کے جدید دور میں کھوار موسیقی کاجنازہ نکالاگیاہے اوراصل جوہرکوختم کیاجارہاہے اس لئے ہم درخواست کرتے ہیں کہ اس گروپ کی ثقافتی سرپرستی کی جائے۔منصور گروپ کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لیکن آج اس کونظرانداز کیاجارہاہے ۔اوردوسرے درجے کافنکاارپشتوہنگ میں چترالی موسیقی کی نمائندگی کرتے ہیں جوچترالی ثقافت کے بالکل خلاف ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ حکومت اورمتعلقہ ادارے فنکاروں کی حوصلہ افزائی کریں جوکہ مشکل وقت میں چترالی ثقافت کوزندہ رکھنے کی ہرممکن کوشش کرتے ہیں۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔