ترقیاتی سکیموں میں خوردبرد پرسخت تادیبی کاروائی ہوگی۔ ڈاکٹر امجد علی

پشاور(نمائندہ چترال ایکسپریس)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے بدھ کے روز حلقہ پی کے۔82 کے تفصیلی دورے کے دوران مختلف ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار اورمعیار کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ سرکاری افسران اور معززین علاقہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ڈاکٹر امجد علی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں بدعنوانی اورکمیشن خوری کاخاتمہ اولین ترجیح ہے۔ جس کے لئے صوبائی حکومت نے ایسی موثر قانون سازی بھی کی جس سے نظام میں خودشفافیت پیدا ہوگی اور کرپشن کاتدارک ہوگا تاہم انہوں نے کہا کہ قوم کے خون پسینے سے جمع ہونے والے فنڈز سے ترقیاتی منصوبے شروع کئے جاتے ہیں ۔اس لئے کوئی ٹھیکیدار یا سرکاری آفسر بدعنوانی میں ملوث پایاگیا تو اس کے خلاف سخت تادیبی کاروائی ہوگی۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں زیر تعمیر پختہ کی جانے والی گلیوں کابھی تفصیلی معائنہ کیا اور ٹھیکیدار وں سے کہا کہ وہ معیار کاخاص خیال رکھتے ہوئے مقرر ہ مدت کے اندر سکیموں کو مکمل کریں۔ انہوں نے کہا کہ دیانتداری سے کام کرنے والے لوگوں کی حکومت قدر کرتی ہے اورکمیشن مافیاکادور گزرچکا ہے اس لئے کوتاہی برتنے والوں کو ضرورخمیازہ بھگتنا ہوگا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔