چترال میں اتوار21فروری کو چار مقامات پر ضمنی الیکشن ہونگے

چترال ( نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال میں اتوار21فروری کو چار مقامات پر ضمنی الیکشن ہورہے ہیں جن میں بلچ ،جنجریت ،پرابیگ ،اورمڑپ شامل ہے جنرل کونسلر کی سات اور خواتین کی سات نشستیں خالی ہیں جنہیں الیکشن سے پُر کیا جائے گا ۔ ۔بلچ کے مقام پر جنرل کونسلر کی دو سیٹ خالی ہیں جن کیلئے 4امیدوران مقصود علی شاہ ،سیف الدین ، وزیر خان اور وقار احمد مد مقابل ہیں ۔ جنجیریت میں بھی ایک جنرل سیٹ کیلئے چار امیدواروں عظمت اللہ ، جاویدالملک ، خان شیرین اور عروسہ عظیم کے مابین مقابلہ ہو گا ۔ اسی طرح اپر چترال کے مقام مڑپ میں جنرل کونسلر کی سیٹں اور خواتین کی ایک سیٹ خالی ہیں ۔ جس میں جنرل کونسلر کیلئے سات امیدوار میں ہیں ۔ جن میں اسداللہ ، کمال الدین ، محمد نادر خان ، نور فراز خان ، رحمت کریم ، صادق حیات اور شیر حاکم خان شامل ہیں ۔ جبکہ خواتین کی ایک نشست کیلئے دو خواتین اختر بی بی اور ذولیخا میدان میں ہیں ۔ جن کے مابین انتہائی کانٹے دار مقابلے کی اطلاعات ہیں ۔خواتین کی مخصوص سیٹوں پر پانچ خواتین بلا مقابلہ منتخب ہوئی ہیں ۔ اُن میں اورغوچ ، زرگراندہ ، بلچ ،لاسپور، اور کُشم شامل ہیں ۔ جبکہ جنرل سیٹ پر ارکاری میں ایک امیدوار بلامقابلہ قرار پایا ہے ۔ پرابیگ میں خواتین کی مخصوص ایک سیٹ خالی ہے۔ جہاں دو خواتین بی بی حاج اور بی بی جہان مقابلہ کریں گی ان تمام انتخابی حلقوں میں رجسٹرڈمرد ووٹروں کی تعداد5483جبکہ خواتین ووٹر کی تعداد 3961ہے اور یوں مرد اور خواتین ووٹروں کی کل تعداد9444ہے۔مرد وخواتین کے لئے 11مخلوط پولنگ سٹیشن او ر 28پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں ۔ جن میں مرد وں کے لئے 17اور خواتین کے لئے 11 بوتھ شامل ہیں ۔انتخابات میں کل 67 سرکاری اہلکار خدمات انجام دیں گے ۔ الیکشن آفس کے ذمہ دار مختیار الملک نے ایکسپریس کو بتایا ۔ کہ انتخابات کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔ اور متعلقہ تمام درکار سامان پولنگ ایریے پر پہنچا دیے گئے ہیں ۔ اور انتخابی عملہ بھی اپنے مطلوبہ مقامات تک پہنچ چکے ہیں ۔ درین اثنا ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر محمد خالد نے میڈیا کو بتایا ۔ کہ انتخابات کیلئے تمام فل پروف انتظامات کر لئے گئے ہیں ۔ او ر انتخابی ڈیوٹی پر متعین پولیس آفیسران نے موقع پر پہنچ کر سیکیورٹی تحویل میں لے لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی حساس پولنگ سٹیشنوں پر جوان ڈیوٹی پر مقرر کئے گئے ہیں ۔ جبکہ ڈی پی اور چترال آصف اقبال مہمند خود اس کی نگرانی کر رہے ہیں ۔ واضح رہے ۔ کہ مذکورہ سیٹیں بلدیاتی الیکشن کے موقع پر مکمل ہونے سے رہ گئی تھیں ۔ اور زیادہ تر پارٹیاں اور امیدوار انتخابی طریقہ کار سے بھی نابلد تھے ۔ جس کی وجہ سے یہ نشستیں خالی رہیں ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔