اقبال جھگڑا کو خیبر پختونخوا کا نیا گورنر بنانے کا فیصلہ

پاکستان کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے وزیراعظم نواز شریف نے اقبال ظفر جھگڑا کو صوبۂ خیبر پختونخوا کا نیا گورنر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق اس سلسلے میں وزیرِ اعظم نے بدھ کو ایڈوائس منظوری کے لیے صدر ممنون حسین کو بھجوا دی ہے۔

خیبر پختونخوا کے گاؤں جھگڑا سے تعلق رکھنے والے اقبال ظفر کا تعلق حکمران جماعت مسلم لیگ نواز سے ہی ہے۔

وہ ماضی میں مسلم لیگ ن کی جانب سے سینیٹ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔

صدرِ مملکت کی جانب سے باقاعدہ تقرر کے بعد وہ سردار مہتاب احمد عباسی کی جگہ لیں گے جو رواں ماہ کے آغاز میں مستعفی ہوگئے تھے۔

ان کےاستعفے کی سرکاری طور پر کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی تھی تاہم مہتاب عباسی نے پارلیمانی سیاست میں دوبارہ قدم رکھنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کو مستعفی ہونے کے بارے میں مطلع کیا تھا۔

سینیئر سیاستدان مہتاب عباسی تقریباً دو برس تک صوبے کے گورنر رہے اور وہ ماضی میں صوبے کے وزیرِ اعلیٰ کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔