صوبائی حکومت نے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرکے ڈاکٹرز کے دل جیت لیے۔صدر (وائی ڈے اے) چترال

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)پیر 29فروری کو صدر ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن (وائی ڈے اے) ڈاکٹر ضیاء اللہ خان دیوان کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر ایک اجلاس منعقدہوا۔اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔اجلاس میں جنرل سیکرٹری (وائی ڈے اے)ڈاکٹر ضیا الرحمن،انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر صمد خان،اور فینانس سیکرٹری ڈاکٹر شبیر احمد کے علاوہ کثیر تعداد میں ینگ ڈاکٹرز نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدرینگ ڈاکٹرایسوسی ایشن ڈاکٹر ضیاء اللہ خان دیوان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے موجودہ حکومت نے 2011سے لیکر2014کے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کو مستقل کرکے ڈاکٹرز اور عوام کے دل جیت لیے، ینگ ڈاکٹرز کمیونٹی کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا کردیااور کے پی کے میں خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹروں کی تنخوائیوں میں اضافے پر بھی صوبائی حکومت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کمیونٹی موجودہ صوبائی حکومت کی ان کاوشوں کو سراہتے ہیں۔اجلاس میں ضلع سطح پر چیئرمین ہیلتھ کمیٹی ڈی ایچ کیو خیرالرحمان کی خدمات کو بھی سراہا گیا۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔