موٹاپے سے بچنے کے لیے کونسی غذا بہترین؟

اگر تو آپ موٹاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی غذا میں چند معمولی تبدیلیاں طویل المعیاد بنیادوں پر فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہیں . یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ ٹفٹ یونیورسٹی کی تحقیق میں 16 سولہ سال کے دوران ہزاروں امریکی شہریوں کی غذا اور وزن کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا جن لوگوں کی غذا میں نشاستہ اور کاربوہائیڈریٹس کی مقدار زیادہ تھی، وہ موٹاپے کا شکار ہوگئے مگر کچھ غذاﺅں کو جسمانی وزن میں کمی کے لیے مفید پایا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ چکنائی سے پاک مرغی، گریاں، دہی اور سی فوڈ کا استعمال کرنے والے افراد کا وزن نہیں بڑھتا. محققین کے مطابق اگر آپ جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو اپنے کاربوہائیڈریٹس کو پروٹین سے بدل دیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دودھ سے بنی مصنوعات کی چکنائی کا بظاہر جسمانی وزن میں اضافے سے کوئی تعلق نہیں، اگر لوگ کم چکنائی والی ڈیری مصنوعات کو ترجیح دیتے ہیں تو وہ درحقیقت کاربوہائیڈریٹس کا استعمال بڑھا رہے ہوتے ہیں جس کے باعث وزن میں اضافہ ہوتا ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔