وی ٹی ایف کے زیر اہتمام دروش اور گہریت میں والنٹیر فورس کے رضاکاروں کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس)چترال ٹاسک فورس(سی ٹی ایف)کے زیر اہتمام چترال والنٹیئرٹاسک فورس(وی ٹی ایف)کے لئے ایک ہفتے کا تربیتی پروگرام دروش اور گہریت میں7مارچ سے شروع ہوا جو کہ آج11مارچ تک جارہے گا۔جی او سی ملاکنڈ ڈویژن میجر جنرل نادر خان کی خصوصی ہدایت پر چترال ٹاسک فورس کے زیر اہتمام دروش اور گہریت میں والنٹیر فورس کے رضاکاروں کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کی نگرانی کمانڈر چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ خود کررہے ہیں۔اس پروگرام کے تحت بیسک ڈرل اور پی ٹی،فرسٹ ایڈ،فائر فائٹنگ اور دماغی واصلاحی تربیت دی جارہی ہے۔اس پروگرام کے تحت مختلف سکولوں کے طلبااور وی ٹی ایف کے222رضاکارجن میں162دروش میں اور60رضاکرگہریت یونٹ میں ٹرننگ حاصل کررہے ہیں۔یاد رہے چترال وی ٹی ایف کا قیام 14دسمبر2015کو جی او سی ملاکنڈ ڈویژن جنرل نادر خان نے ایک پروقار تقریب میں کیا تھا۔جس میں فوجی اور سول انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی کے افراد کی ایک کثیر تعداد موجود تھی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔