جی او سی ملاکنڈ ڈویژن جنرل نادر خان کا سوسوم کریم آباد کے متاثرہ جگہ کا دورہ

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) بدھ کے روز جی او سی ملاکنڈ ڈویژن جنرل نادر خان نے سوسوم کریم آباد کے متاثرہ جگہ کا دورہ کیا ۔اس موقع پر جنرل نادر خان نے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت کی اور یقین دلاتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے معصوم بچوں کی اخری لاش کے برآمد ہونے تک اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔اُنہوں نے موقع پر لاشوں کی تلاش کے لئے ریڈار بھی متاثرہ مقام پر لانے کا حکم دیا۔جنرل نادر خان نے چترال سکاؤٹس،چترال پولیس،چترال بارڈر پولیس اور دیگر رضاکاروں کی کوششوں کی تعریف کی۔اس پورے مشن کی نگرانی کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ کررہے ہیں۔دورے میں کرنل نظام الدین شاہ،ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ اور چیئرمین ڈیڈک ایم پی اے سلیم خان ڈی پی چترال پولیس آصف اقبال مہند اور این جی اوز کے ذمہ داران بھی شامل تھے۔دورے کے بعد جی اوسی جنرل نادر خان نے ہیڈکوارٹر چترال سکاؤٹس میں ریٹائرڈافسرز اورجی اوسی ایس سے ملے اوریوم پاکستان کے موقع پر انہیں مبارکباد دی اورجوانوں سے ملے ۔
اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔