اوورسیز پاکستانیوں کو انکا جائز حق ملنا چاہےئے اوورسیز پاکستانیوں کو ہر دور حکومت میں نظر انداز کیا گیا ہے۔ظفر یاب خان

پشاور (نمائندہ چترال ایکسپریس)پاکستان تحریک انصاف متحدہ عرب امارات کے سابق صدر اور انٹرا پارٹی الیکشن میں صوبائی صدارت کے امیدوار ظفر یاب خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو انکا جائز حق ملنا چاہےئے اوورسیز پاکستانیوں کو ہر دور حکومت میں نظر انداز کیا گیا ہے اوورسیز پاکستانیوں کیلئے انٹر پارٹی الیکشن میں ووٹ کے حق سمیت نمائندگی دلانے کیلئے ہماری کوشش جاری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اووسیز پاکستانیوں سے اظہار خیال کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں 7ملین پاکستانیوں کو ہر دور حکومت میں نظر انداز کیا گیا ہے پی ٹی آئی اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کیلئے مخلص جد وجہد کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کو شش ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کے حق سمیت صوبائی کابینہ میں نمائندگی دلائی جائے انہوں نے کہا کہ باہر کے ملکوں میں مقیم پاکستانیوں کو حقوق دلانے کیلئے صوبائی حکومت ہمارا ساتھ دے انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کیلئے صوبائی قومی اسمبلی سمیت سینٹ میں پاکستانیوں کے مخصوص سیٹس کیلئے ہم خیال ایم این ایز اور ایم پی ایز کے ذریعے دونوں اسمبلیوں میں جلد قرارداد لائینگے ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔