سی ڈی ایل ڈی کے کے ترقیاتی اسکیموں کے دیکھ بھال کے حوالے کمیونٹی کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

چترال(نمائندہ چترال ایکسپریس) سرحد رورل سپورٹ پروگرام کی طرف سے CDLDکے تحت شروع کئے جانے والے منصوبوں کو پائیدار بنانے کے لئے دروش کے مختلف وارڈز کے دیہی تنظیمات کے کارکنان کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ہے جسمیں سی بی او کے دیکھ بھال کمیٹیوں کو منصوبوں کی تکمیل کے بعد موثر دیکھ بھال کے حوالے سے راہنمائی مہیا کی گئی۔ اس سلسلے دروش میں ہونے والے تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر ممبر ضلع کونسل مولانا محمود الحسن نے بھی شرکت کی ۔ انہوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہ حکومت کے پالیسی کے مطابق چلنے والے اس ہم پروگرام کو کامیاب بنانا کمیونٹی کی ذمہ داری ہے جس سے اس علاقے میں لوگوں کے مسائل کم ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اداروں کو اپنا تابع بنانے کے بجائے انکے قواعد وضوابط پر عملدرآمد کرناچاہئے جس سے لوگوں اور اداروں میں روابط بڑھیں گے۔ انہوں نے دیہی تنظیمات کی مضبوطی کے لئے کام کرنے پر ایس آر ایس پی کے کردار کی تعریف کی۔ بعد ازاں انہوں نے تربیتی ورکشاپ کے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔