ضلعی سیرت کونسل کے زیر اہتمام چترال اور دروش کے مختلف مقامات پر صدیق اکبرؓ کا نفرنسوں کا انعقاد

چترال( نمائندہ چترال ایکسپریس)ضلعی سیرت کونسل چترال کے زیر اہتمام چترال کے مختلف مقامات پر سید نا صدیق اکبر ؓ کانفرنس منعقد ہو ئے ۔ اس حوالے سے مرکزی تقریب مرکزی جامع مسجد کرو دروش اور مرکزی جامع مسجد سین چترال میں منعقد ہوئے ۔کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے مقررین نے کہا کہ سیرت النبی ﷺ کے بعد سرت صحابہؓ وخلفائے راشدین بالخصوص سیرت صدیق اکبرؓ اصلاح معاشرے کیلئے بہترین نمونہ ہے ۔ مقررین نے کہا کہ سیدنا صدیق اکبرؓ اسلام اور پیغمبر اسلام کیلئے اپنے مال و زر پانی کی طرح بہا کر رہتے دنیا کیلئے یہ سبق چھوڑا کہ ایک کامل مسلمان کیلئے اﷲ اور اس کے رسولﷺ کی رضا ہی سب کچھ ہے ۔ مقررین نے کہا کہ انبیاء کے بعد روئے زمین میں تمام انسانوں پر سید نا صدیق اکبر ؓ کو فضیلت حاصل ہے ۔ مقررین نے کہا ہے کہ صدیق اکبرؓ کو یہ منفرد مقام حاصل ہے کہ آپ چار پشت کو اصحاب رسول ؐہونے کا شرف حاصل ہے ۔جسمیں آپ کے والد خود آپ ؓ آپؓ کا بیٹا اور نواسہ شامل ہیں ۔ کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام چترال کے سابق امیر و سابق ایم ۔ پی ۔ اے مولانا عبدالرحمن ، جماعت اسلامی کے امیر مولانا جمشید احمد معروف مذہبی اسکولر مولانا نقیب اﷲ راضی خطیب شاہی مسجد چترال مولانا خلیق الزمان صدر ضلعی سیرت کونسل چترال مولانا فدا احمد صدر ضلعی سیرت کانسل دروش مولانا محمد ولی شاہ ، مولانا سردار حسین ، مفتی ممتاز احمد و دیگر نے خطاب کیا ۔ شدید بارش کی باجود کا میاب پروگرام انعقاد کرنے پر عمائدین علاقہ نے سیرت کونسل کے بہترین خدمات کو سراہا ۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔