گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکو ل دروش میں یوم والدین کی تقریب۔ایم پی اے بی بی فوزیہ مہمان خصوصی۔

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس )گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش میں تقریب یوم والدین اورسالانہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا جس کی News photoمہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے سیاحت و ایم پی اے بی بی فوزیہ تھی۔پروگرام میں علاقے کے عمائدین اور طلباء کے والدین اور پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔سکول کے طلباء نے مختلف موضعات پر تقریریں کیں ۔droپرنسپل ہائیر سیکنڈری سکول دروش محمد اسحاق نے سکول اور طلباء کے مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بی بی فوزیہ نے کہا کہ صوبائی حکومت ایجوکیشن کے سلسلے میں سنجیدہ اقداما ت پر عمل پیرا ہے اور اسکولز اور ٹیچرز کی بہتری کیلئے جامع منصوبہ بندی کر رہی ہے۔جس میں بلڈنگ کی تعمیر، اسٹاف کی کمی ،ٹیچرز کی ٹرینگ ،این ٹی ایس کے زریعے قابل اساتذہ کی بھرتی،محکمہ ایجوکیشن میں سفارش ، کرپشن کی بیخ کنی ،قابل طلباء کی صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی ، غریب نادار طلباء کو مفت کتابوں کی فراہمی اور اسکالر شب دینے کی پروگرام پر بھر پور کوشش کر رہی ہے۔ ایم پی اے بی بی فوزیہ نے اپنے صوابدیدی فنڈز سے سکول کے اندر ایک مسجد بنانے کا اعلان کیا droshاور ساتھ ہی سکول ہذا میں لائبیری،ورکشاپ بنانے کا بھی اعلان کیا۔آخر میں سکولز انتظامیہ نے ایم پی اے بی بی فوزیہ اورضلعی رہنما ارشاد مکررؔ کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔پروگرام ختم ہونے کے بعد پارلیمانی سیکرٹری و ایم پی اے بی بی فوزیہ اور ارشاد مکررؔ نے حالیہ شدید زلزلے سے نقصان ہونے والے سکولز کے عمارات کا جائزہ بھی لیا اورمرمت کی بھر پور یقین دہانی کی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔