انٹرمیڈیٹ بورڈ چترال آفس کو متنازعہ نہ بنایا جائے/بہرام سید

دروش(نمائندہ چترال ایکسپریس) سماجی کارکن انجینئر بہرام سید نے کہا ہے کہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور کے چترال آفس کو متنازعہ بنانے کی کوششیں قابل مذمت ہیں کیونکہ چترال میں موجود یہ آفس اس پسماندہ علاقے کے طلبا و طالبات کے لئے گرانقدر خدمات انجام دے رہا ہے۔ اپنے ایک اخباری بیان میں انہوں نے کہا کہ بعض عناصر اپنے ذاتی مفاد کے لئے بورڈ آفس کو متنازعہ بنانے کی کوششوں میں مصروف ہیں جو کہ کھلم کھلا بلیک میلنگ اور مفادات حاصل کرنے کی کوششیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مند پسند امتحانی ڈیوٹیوں کے حصول اور پسند کے مراکز میں ڈیوٹیوں کے لئے اکثر اوقات اس طرح کے طریقے استعمال کئے جاتے ہیں جوکہ قابل افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ چترال آفس سے طلبہ مطمئن ہیں کیونکہ جن چھوٹے موٹے کاموں کے لئے انہیں کثیر پیسہ خرچ کرکے پشاور جانا پڑتا تھا وہ امور اس آفس میں انجام دئیے جارہے ہیں جسکی وجہ سے وقت اور پیسے کی بچت ہورہی ہے مگر مفاد پرست عناصر اپنے مقاصد کیلئے بورڈ آفس کو متنازعہ بنانے کی کوششیں کر رہے ہیں جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔