مقامی صحافی کے اسٹور سے چوری شدہ چار لاکھ روپے مالیت کی سامان میں سے ایک لاکھ دس ہزار روپے مالیت کی سامان برآمد

چترال (نمائندہ چترال ایکسپریس) چترال کے ایک مقامی صحافی کے دکان کے اسٹور سے گزشتہ دنوں چوری شدہ سامان راغ گاؤں کے رہائشی ملزم عبدالقادر خان ولد محمد کریم خان کی نشاندہی پر چترال بازار میں مختلف دکانوں سے برامد کرلئے گئے جن میں امپورٹڈ کمبل ، چٹا ئی، دری اور بیڈ شیٹ شامل ہیں ۔ چترال تھانہ کے ایس ایچ او انسپکٹر سلطان بیگSHO نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد خالد کی موجودگی میں مقامی صحافیوں کو بتایاکہ ملزم نے دکان کے اوپر منزل میں واقع اسٹور سے تقریباً چارلاکھ روپے کی مالیت کا سامان چراکر چترال بازار کے مختلف مقامات پر دکانداروں کو فروخت کردیا تھا۔جس میں سے ملزم کی نشاندہی پرایک لاکھ دس ہزار کی سامان برآمد کردی گئی جبکہ دیگر کی تالاش جاری ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملزم سے تفتیش کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے جن میں ان کے ساتھ شریک کار ساتھیوں کی نشاندہی بھی ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ جن دکانداروں سے برامدگی ہوئی ہے ، ان میں سبزی منڈی کے دکاندار صوبیدار (ریٹائرڈ) انوار لحسن، گولدور چوک کے قریب بائی پاس روڈ پر دکاندار قادر خان، شاہی بازار کے محمد ایوب اور کڑوپ رشت کے قریب بائی پاس روڈ پر رحمت عزیز شامل ہیں جن کے خلاف تغزیرات پاکستان کے دفعہ 411کے تحت کیس درج کرکے ان کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کئے جائیں گے۔ اس کیس میں اانچارج انوسٹیگیشن قاضی فیض محمد ، اے ایس آئی ناصر علی اور ہیڈ کانسٹیبل نظام محمد حیات کی کارکردگی بھی قابل ذکر رہی۔

اس خبر پر تبصرہ کریں۔ چترال ایکسپریس اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

اترك تعليقاً

زر الذهاب إلى الأعلى
error: مغذرت: چترال ایکسپریس میں شائع کسی بھی مواد کو کاپی کرنا ممنوع ہے۔